Home / کیاثناجاویداورعمیرجسوال میں طلاق ہوگئی؟

کیاثناجاویداورعمیرجسوال میں طلاق ہوگئی؟

sana javed and umair jaswal divorce

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف جوڑی ثناجاویداورعمیرجسوال کےدرمیان طلاق کی افواہوں نےزورپکڑلیا۔

انسٹاگرام پرشوبزشخصیات سے متعلق خبریں لیک کرنےوالے کئی پیجزپرثنااورعمیرکے درمیان طلاق کی افواہیں زبان زدعام ہیں۔دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نےاس وقت زورپکڑاجب ثنااورعمیر نے ایک دوسرے کے ہمراہ لی گئی تصاویر انسٹاگرام سےہٹادیں۔
ان تصویروں میں شادی کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ حالانکہ اس سےپہلےدونوں نے کئی تصویریں شیئر کررکھی تھیں جواب ان کے اکاؤنٹ پرموجود نہیں۔

اس خبرکےحوالےسےبہرحال یہ بات قابل غورہےکہ ثنااورعمیرنےاپنےعلیحدہ ہونےیانہ ہونےبارےکوئی بات تاحال نہیں کی لیکن اس بات کوبھی نظراندازنہیں کیاجاسکتاکہ علیحدگی کی افواہوں کاچرچہ گزشتہ کئی روزسےجاری ہے۔

قارئین کی اطلاع کیلئےعرض کہ ثناجاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی شادی اکتوبر2020 میں کووڈ کے دوران ہوئی تھی جس میں چند دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

پیشےکےاعتبارسےثناجاویدفلم اورڈراموں کی اداکارہ جبکہ عمیرجسوال گلوکارہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Asim Azhar and Merub Breakup

عاصم اظہرکابریک اپ اورحاجن ہانیاکی دعائیں۔۔۔

تاریخ: 12 جون 2025 | نیوز میکرزویب ڈیسک پاکستان کے معروف گلوکارعاصم اظہر نے تین …