Home / ن لیگ کےمنشورمیں کیاہے؟اہم نکات سامنےآگئے

ن لیگ کےمنشورمیں کیاہے؟اہم نکات سامنےآگئے

PML-N manifesto

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کامنشورتیاری کےآخری مراحل میں ہے۔معاشی بحالی وخود انحصاری اور مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے پرخصوصی توجہ دی جائےگی۔

مریم اورنگزیب کہتی ہیں وعدے،منصوبےاورترقیاتی اہداف حاصل کرنےکاپلان دیں گے۔ آئین کی بالادستی اورقانونی کی حکمرانی کیلئےاصلاحات منشورکاحصہ۔۔شہریوں کوسستےاورفوری انصاف کی فراہمی کی خاطرنظام عدل کی اصلاح اولین ترجیح۔۔

بیوروکریسی، سول سروسز اور امور سرکار کو شفاف، فعال اور آسان بنانے کی تجاویز مرتب کی جا رہی ہیں۔ ایندھن، ٹرانسپورٹ کے مسائل کا حل، وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم پر بھی منشور میں سفارشات شامل ہوں گی۔

میڈیا، فلم، ٹی وی، تاریخ و ادب، ثقافت، سیاحت کے فروغ کےلئے پالیسی گائیڈ لائن منشور میں شامل ہو گی۔

کھیلوں کا فروغ، نئے میدانوں اور اسپورٹس کمپلیکسز کی تیاری، خصوصی افراد کے لئے اقدامات بھی منشورکا حصہ ہیں۔

خواتین اوربچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے پالیسی اقدامات منشور میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی چیک کریں

NAB amendment case in Supreme Court

عمران خان کودکھانےپربڑی عدالت میں اختلاف

ویب ڈیسک ۔۔ نیب ترامیم کالعدم قراردینےکےخلاف کیس کی کارروائی براہ راست دکھانےکےمعاملےپرسپریم کورٹ میں …