ویب ڈیسک ۔۔ بولڈ،آزادانہ اورانقلابی فیصلوں کیلئےجانےجانےوالےلاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم نےایک اوربڑافیصلہ سناکرملک بھرکی بیواوں کوخوش کردیا۔
لاہورہائیکورٹ میں زیرسماعت ایک مقدمےکافیصلہ سناتےہوئےجسٹس شاہدکریم نےبیوہ کوبیک وقت شوہراوروالدکی پنشن کاحقدارقراردیتےہوئےسنگل پنشن کی ادائیگی کرنےکےحوالےسےمحکمہ خزانہ کانوٹیفکیشن کالعدم قراردےدیا۔
کیس کےدوران سرکاری وکیل نےموقف اختیارکیاکہ سرکارنےخاتون کوشوہرکی پنشن کاحقدارقراردیاہے،ڈبل پنشن کی ادائیگی نہیں ہوسکتی ۔ دوسری جانب خاتون کےوکیل کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ نےِغیرشادی شدہ بیٹی کووالدین کی پنشن کاحقدارقراردےرکھاہے۔
فریقین کےدلائل سننےکےبعدعدالت نےرضیہ سلطانہ کےحق میں فیصلہ دیتےہوئےدرخواست کونمٹادیا۔