Home / پی ایس ایل میلہ تیار،افتتاحی تقریب کی ریہرسل

پی ایس ایل میلہ تیار،افتتاحی تقریب کی ریہرسل

PSL preparations

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کامیلہ سجنےکوتیارہےاوراس میلےکی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو رنگ برنگی لائٹوں سےسجادیاگیاہے۔27جنوری کوہونےوالی افتتاحی تقریب کی ریہرسل بھی کی گئی۔

اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت، مرکزی راستے اور درختوں کورنگ برنگی روشنیاں لگاکردلہن کی طرح سجاگیاہے۔ گراونڈمیں افتتاحی تقریب کی ریہرسل بھی کی گئی، پیراگلائیڈرز نے گراؤنڈ میں منفرد انداز میں انٹری دیکرسماں باندھ دیا۔

اس پی ایس ایل میں کمنٹیٹر مرکزی عمارت سے نہیں بلکہ گراؤنڈ سے ہی کمنٹری کریں گے جس کے لیے باؤنڈری لائن کے ساتھ ہی عارضی کمنٹری باکس بھی بنادیا گیا ہے۔

تماشائیوں کے لیے انکلوژر کی صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔ایونٹ کاافتتاحی میچ 27جنوری کوکراچی کنگزاوردفاعی چیمپئن ملتان سلطانزکےدرمیان شام ساڑھے7بجےکھِیلاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

pakistan hockey coach quit on salary issues

ڈچ ہاکی کوچ تنخواہ نہ ملنےپرسراپااحتجاج

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ہاکی شدیدمالی مسائل کاشکار۔ قومی ہاکی ٹیم کےغیرملکی کوچ نےتنخواہ کی …