کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+49 ) 1,529,834
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,494,141
فعال کیسز
5,314
Last updated: مئی 23, 2022 - 6:12 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / حکومت کاگیم چینجرمنصوبہ غیرقانونی قرار

حکومت کاگیم چینجرمنصوبہ غیرقانونی قرار

Lahore High Court Scraps Ravi Riverfront Project

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور ہائی کورٹ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) ایکٹ 2020 کی متعدد شقوں کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے حکومت کےفلیگ شپ منصوبےراوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کوفوری طورپرختم کرنےکاحکم دیاہے۔

متعدد درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس شاہد کریم نے منصوبے کے لیے زرعی اراضی کے حصول کو بھی غیر آئینی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قراردیا۔

فاضل جج صاحب نے فیصلے کاآپریٹوپارٹ پڑھا، جو ابھی جاری ہونا باقی ہے، اور فیصلہ دیا کہ روڈا ایکٹ 2020 کا سیکشن 4 آئین کے آرٹیکل 140اے کی خلاف ورزی ہے،جو مقامی حکومتوں کی تشکیل سے متعلق ہے۔

انہوں نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو دو ماہ میں پنجاب حکومت کو 5 ارب روپے کا قرض واپس کرنے کی بھی ہدایت کی اورکہا کہ اتھارٹی قوانین کی پاسداری میں ناکام رہی ہے اوراس نےبغیر ماسٹر پلان منصوبے کاآغازکیا ہے۔

جسٹس شاہدکریم نے کہا کہ روڈا (ترمیمی) آرڈیننس 2021 بھی قانون میں موجودکمزوریوں کودورکرنے میں ناکام رہا۔ انہوں نے فیصلہ دیا کہ لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے سیکشن 4 کے تحت جاری کردہ نوٹیفکیشن قانون کے مطابق جاری نہیں کیا گیا۔فاضل جسٹس شاہدکریم نے مزید کہا کہ زمین جمع کرنے والے اس منصوبے کےلیےقانونی طور پرزمین حاصل نہیں کی گئی ۔

پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل نے درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی اہمیت کا ہے اورعدالت کے پاس حکومت کے پالیسی امورمیں مداخلت کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

عدالتی معاون ایڈووکیٹ آمنہ قادرنےعدالت کوبتایاکہ یہ منصوبہ عوامی فلاح کےلیے نہیں تھا۔ انہوں نےکہا کہ حکومت عوامی اعتماد کے نظریے کو مدنظر رکھتےہوئےاسکیم کا جواز پیش کرنے میں ناکام رہی ہےکیونکہ اس سےپنجاب اپنےزرخیزمیدانوں سےمحروم ہوجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

hamza shehbaz CM punjab

پنجاب میں مسلم لیگ ن کی اکثریت برقرار

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ الیکشن کمیشن کی جانب سےپی ٹی آئی کے25منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کوڈی …