کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+49 ) 1,529,834
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,494,141
فعال کیسز
5,314
Last updated: مئی 23, 2022 - 5:57 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / دورہ پاکستان: آسٹریلوی کھلاڑی گومگوکاشکار

دورہ پاکستان: آسٹریلوی کھلاڑی گومگوکاشکار

Australia tour of Pakistan 2022

ویب ڈیسک ۔۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈکی رپورٹ کےمطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم تاحال دورہ پاکستان کےحوالےسےگومگوکی کیفیت کاشکارہے۔

اخبارکےمطابق ٹیم کےایک رکن نےبتایاہےکہ کھلاڑی دورہ پاکستان کےحوالےسےغیریقینی کی صورتحال کاشکارہیں۔ واضح رہےکہ آسٹریلوی ٹیم 24سال بعددورہ پاکستان کرنےوالی ہے۔

آسٹریلوی ٹیم 3مارچ سےپاکستان کادورہ کرنےجارہی ہےاوردورےمیں مہمان ٹیم 3ٹیسٹ اورتین ایک روزہ میچ کھیلنےہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کےسلیکٹرجارج بیلی کےمطابق دورہ پاکستان کےدوران سیکورٹی انتظامات "بہت، بہت مضبوط اوربہت، بہت مکمل” ہوں گے۔

جارج بیلی کامزیدکہناتھاکہ دونوں ملکوں کے بورڈ ابھی بھی اس دورے کے ارد گرد کچھ معمولی تفصیلات پر کام کر رہے ہیں،لہذا ایک بارجب اس کی منظوری کاباقاعدہ حکم مل جاتا ہےتو ہم اسکواڈ کی پوسٹ کا اعلان کریں گے، لیکن ہم مناسب طریقے سے ٹریک پرہیں۔

آسٹریلیا نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے 1998 سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا، اس کے بجائے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کےخلاف اپنےمیچز کھیلے۔

یہ بھی چیک کریں

Cricketer Usman Khwaja wife expecting second baby

عثمان خواجہ کےہاں دوسرےننھےمہمان کی آمدمتوقع

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی ٹیم کےہمراہ دورہ پاکستان پرآنےوالےپاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کے …