Home / خدیجہ شاہ نےگرفتاری دےدی

خدیجہ شاہ نےگرفتاری دےدی

khadija shah arrest

ویب ڈیسک ۔۔ 9 مئی کے واقعات میں قانون نافذکرنےوالےاداروں کومطلوب سابق آرمی چیف جنرل آصف نوازجنجوعہ کی نواسی خدیحہ شاہ نےبالاخر23مئی کی شام پولیس کوگرفتاری دےدی۔ انہوں نےسی آئی اےماڈل ٹاون میں جاکرگرفتاری پیش کی۔ انہیں باقاعدہ گرفتارکرلیاگیاہے۔

اس سےپہلےجیونیوزکی خبرکےمطابق پولیس حراست میں موجودخدیحہ شاہ کےشوہرکی مخبری پرپولیس نےلاہورکےعلاقےگلبرگ کےایک اپارٹمنٹ میں چھاپہ مارالیکن پولیس کےآنےسےچندمنٹ پہلےخدیحہ وہاں سےفرارہوچکی تھیں۔چھاپہ مارنےپرپتاچلاکہ وہ اپارٹمنٹ کسی اورکانہیں بلکہ جہانگیرترین کی بیٹی مہرترین اوران کےشوہرعمرشیخ کی ملکیت ہے۔

ایک طرف اپنےآڈیوپیغام میں پولیس کےسامنےسرنڈرکرنےکےاعلان کےباوجودخدیجہ شاہ تاحال مفرورہیں تودوسری طرف انہیں بچانےکیلئےملک کی نامورشخصیات سرتوڑکوششوں میں لگ گئی ہیں۔

خدیجہ شاہ کو ریلیف دلوانے کے لیے جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری،مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین،شہباز شریف کے پرانے دوست اورخدیجہ کے سسرسرمد امین نے بھی وزیراعظم شہبازشریف سمیت مختلف بااثر شخصیات سےرابطے کیے لیکن ان کوششوں کاکوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

ان تمام شخصیات کوبڑےواضح اورصاف الفاظ میں بتادیاگیاہےکہ افواج پاکستان نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہر شخص کے لیے عدم برداشت کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔

دوسری جانب قابل اعتماد پولیس ذرائع کےمطابق 9مئی کےواقعات میں ملوث کوئی بھی ملزم سزا سےنہیں بچ پائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …