Home / خدیجہ شاہ کی گرفتاری کیسےہوئی؟اہم انکشافات

خدیجہ شاہ کی گرفتاری کیسےہوئی؟اہم انکشافات

khadija shah arrest

ویب ڈیسک ۔۔ جناح ہاوس پرحملےمیں مبینہ طورپرملوث ملزمہ خدیجہ شاہ کی گرفتاری کےحوالےسےمعروف صحافی عمرچیمہ نےانتہائی حیران کن انکشافات کئےہیں۔

اپنےوی لاگ میں عمرچیمہ کہتےہیں کہ خدیجہ شاہ کی گرفتاری میں ملک کےنامورصحافی،اینکرپرسن اورپی سی بی کےسربراہ نجم سیٹھی نےاہم کرداراداکیاہے۔ عمرچیمہ کےمطابق یہ نجم سیٹھی تھےجنہوں نےخدیجہ شاہ کی فیملی کوآمادہ کیاکہ وہ خدیجہ کوگرفتاری دینےکیلئےکہیں۔ نجم سیٹھی کےاس حوالےسےسرگرم ہونےکےبعدہی خدیجہ شاہ نےسی آئی اےاقبال ٹاون میں جاکراپنی گرفتاری پیش کی۔ اس حوالےسےعمرچیمہ نےمزیدبتایاکہ ممکنہ طورپرنجم سیٹھی نےخدیجہ شاہ کیلئےحکومت سےبھی نرمی کی یقین دہانی لی ہوگی۔

عمرچیمہ کےمطابق پولیس نےخدیجہ شاہ کوگرفتاری دینےپرمجبورکرنےکیلئےان کےشوہرکوبھی پکڑرکھاتھا،اسی دوران جب ان کاریکارڈچیک کیاگیاتوموصوف اشتہاری نکلے۔ ان پر83 لاکھ روپےکےبوگس چیک کا کیس ہے۔ عدالت نے انہیں اشتہاری قراردیدیا تھالیکن اثرورسوخ ہونے کے باعث کسی نےہاتھ نہیں لگایا۔

عمر چیمہ کامزیدکہناتھاکراچی میں بھی ان پر3،چارمقدمات درج ہیں۔ انہوں نےبوگس چیکس کےذریعےادائیگیاں کیں۔کراچی میں خدیجہ شاہ نےاپنی کمپنی کیلئےدفتر بنایا،شوہر سی ای او تھےلیکن دفترکاکرایہ ادا نہیں کیا۔یہ کیس الگ سے چل رہاہے۔ایف آئی اے میں الگ سے کیسز چل رہےتھے۔

عمرچیمہ کےمطابق گرفتاری سےپہلےخدیجہ شاہ کی لوکیشن کاعلم صرف اورصرف امریکامیں موجودان کی والدہ کوتھا۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif reaction

ایون فیلڈریفرنس : فیصلےپرنوازشریف کاردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ ایون فیلڈریفرنس میں عدالت سےبری ہونےپرسابق وزیراعظم نوازشریف کاردعمل سامنےآگیا۔ سزاکالعدم ہونےکےفیصلےکےبعدنوازشریف …