Home / تحریک انصاف کو1دن میں2بڑےدھچکے

تحریک انصاف کو1دن میں2بڑےدھچکے

asad umar and fawad ch quit pti

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کیلئےیہ کہاجائےکہ گرمیوں میں اس پارٹی کوپت جھڑکاسامناہےتوہرگزغلط نہ ہوگا۔ ایک کےبعدایک رہنماپارٹی ایسےچھوڑرہاہےجیسےخزان کےموسم میں درختوں پرلگےسوکھےپتے۔

بدھ کی رات کوہونےوالی پریس کانفرنس میں اسدعمربطورسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اورکورکمیٹی ممبرکی حیثیت سےاستعفیٰ دےدیا،تاہم انہوں نےواضح کیاکہ وہ پارٹی عہدےچھوڑرہےہیں،پارٹی نہیں۔

نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےاسدعمرنےکہاکہ انہیں10مئی کوگرفتارکیاگیااورتب سےاب تک وہ قیدتنہائی میں تھے۔ انہوں نےکہاکہ نومئی کوجوواقعات ہوئےوہ ملک کیلئےخطرناک ہیں، جوبھی ہواوہ قابل مذمت ہےاوران واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ بےگناہ افرادکوچھوڑاجائےجبکہ ذمہ داروں کوسخت سزادی جائے۔

اسد عمر کا کہنا تھا9 مئی کے بعد میرے لیے ممکن نہیں کہ قیادت کی ذمہ داریاں نبھا سکوں، اسی لئے سیکرٹری جنرل اور کور کمیٹی کی رکنیت سے مستفی ہو رہا ہوں۔ اسدعمرکوپریس کانفرنس سےکچھ ہی دیرپہلےاڈیالہ جیل سےرہاکیاگیاتھا۔

خدیجہ شاہ کی گرفتاری کیسےہوئی؟اہم انکشافات

فوادچودھری بھی گئے

عمران خان بدھ ہی کےروزایک اورسیاسی دھچکااس وقت لگاجب ان کےقریبی ساتھی اورپارٹی ترجمان فوادچودھری نےپارٹی چھوڑنےکااعلان کیا۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا9 مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتا ہوں، فی الحال سیاست سے وقفہ لے رہا ہوں۔ ان کاکہناتھاپارٹی عہدے سے استعفیٰ دے چکا اور عمران خان سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …