ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ایک ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران سوالیہ انداز میں انتہائی دلچسپ ریمارکس دئیے۔
جسٹس منصورعلی شاہ کاکہناتھافی الحال کوئی آئینی بینچ نہیں تو یہ جو غیرآئینی بینچ بیٹھاہے، اس کاکیا کریں ؟ آئینی بینچ کے تذکرے پر جسٹس منصور شاہ نے کہا کہ فی الحال کوئی آئینی بینچ نہیں،تو کیا ہم غیرآئینی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ مطلب جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھےگاتب تک آئینی کیسز نہیں سنے جائیں گے، ہم اس کیس کو سن بھی لیں تو کوئی ہمیں پوچھ نہیں سکتا ہے؟بار بار سوال سامنے آہا ہے کہ کیس ریگولر بینچ سنے گا یا آئینی بینچ سنے گا۔
جسٹس منصور نے سوالیہ انداز میں ریمارکس دیے کہ اگر ہم کیس کا فیصلہ کر بھی دیں توکیاہوگا؟ہمیں کون روکنے والا ہے؟ نظرثانی بھی ہمارے پاس آئے گی تو ہم کہہ دیں گے کہ ہمارا دائرہ اختیار ہے۔
کیس کی سماعت ان دلچسپ ریمارکس کےبعدغیرمعینہ مدت کیلئےملتوی کردی گئی۔