Home / گلی محلےکی سطح پرمنشیات کنٹرول کرناہماراکام نہیں: اے این ایف

گلی محلےکی سطح پرمنشیات کنٹرول کرناہماراکام نہیں: اے این ایف

ANF does not work on street level

ویب ڈیسک ۔۔ ڈائریکٹراینٹی نارکوٹکس فورس کےڈائریکٹرنےقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےنارکوٹکس میں صاف صاف بتادیاکہ گلی محلوں میں منشیات کااستعمال روکناہماری ذمہ داری نہیں ، تعلیمی اداروں کےاندربھی منشیات کااستعمال روکنےکیلئےانتظامیہ خودکارروائی کرے۔

اےاین حکام نےقائمہ کمیٹی کوبتایاکہ سال 2024 میں 125میٹرک ٹن منشیات پکڑی گئی،ایلیٹ کلاس میں منشیات کااستعمال عام جبکہ شہری علاقوں میں آئس اوردیگرپارٹی ڈرگزکاٹرینڈبڑھ رہاہے۔

چئیرمین کمیٹی ملک شاہ نے کہابلوچستان کےعلاقےقلعہ سیف اللہ میں آئس فیکڑیاں سیل کرنےوالےاسسٹنٹ کمشنرکوشہیدکردیاگیا۔ بہترتھاہیلی کاپٹرکی مرمت پرپیسےلگانےکےبجائےفورس پرلگاتے۔

کمیٹی رکن ملک سہیل خان نے اے این ایف حکام سے کہاآپ اسلام آباد جسے چھوٹے سے شہر کو ڈرگ فری نہیں بنا سکے تو آپ کی کارکردگی کیاہے؟

ڈائریکٹر این ایف نے کہااے این ایف اسٹریٹ لیول پہ کام نہیں کرتی ، تعلیمی ادراوں کے اندرمنشیات کوکنٹرول کرنااداروں کی ذمہ داری ہے ۔وفاقی دارالحکومت میں شیشہ سینٹر ز کے حوالے سے سوال پر ڈائریکٹراے این ایف نے جواب دیا،شیشہ سینٹر زمیں تمباکو نوشی کی جارہی ہے جو ہمارے دائرہ اختیارمیں نہیں آتے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …