Home / عمران خان کی جیل اہلکارسےخفیہ گفتگوپکڑی گئی

عمران خان کی جیل اہلکارسےخفیہ گفتگوپکڑی گئی

Imran in Jail news

ویب ڈیسک ۔۔ اٹک جیل میں قید پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کےحوالےسےایک انتہائی چونکادینےوالی خبرسامنےآئی ہے۔ اس خبرکوپڑھنےکےبعدآپ بھی حیران اورششدررہ جائیں گے۔

روزنامہ جنگ میں رپورٹرآصف بٹ کی بائی لائن سٹوری کےمطابق عمران خان کی ایک جیل اہلکارسےخفیہ کوڈورڈزپرمشتمل ایک گفتگوکی ریکارڈنگ سامنےآئی ہے۔ اس خفیہ گفتگوکی ریکارڈنگ کےسامنےآنےکےبعدجیل عملےکی دوڑیں لگ گئی ہیں۔ اس ریکارڈنگ میں یہ بات خاص طورپرپریشان کن ہےکہ اس کےکچھ حصےجیل حکام بھی سمجھنےسےقاصرہیں۔

خبرکےمطابق عمران خان سے جیل اہلکار کی مبینہ کوڈ ورڈز میں بات چیت کےبعد تمام عملےکی سیکورٹی کلئیرنس کرانےکےساتھ ساتھ اٹک جیل کی جیوفینسنگ کرکےجیل عملے کی طرف سے وٹس ایپ کے استعمال پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باہرنکالو ۔۔ عمران جیل میں پریشان ہوگئے

انتہائی معتبرذرائع کےحوالےسےدی گئی اس فرنٹ پیج خبرکےمطابق جیل اہلکار کی عمران خان سے گفتگو کی ریکارڈنگ میں کچھ ایسی باتیں سامنے آئی ہیں جنہیں انتظامیہ سمجھنے سے قاصر ہے۔ ذرائع کےمطابق اٹک جیل میں تعینات 150 سے زائد جیل عملے کا مکمل بائیوڈیٹا سیکورٹی کلئیرنس کے لئے سپیشل برانچ اور دیگر اداروں کو بھجوایا جارہاہے۔

سیکورٹی کلئیرنس کے ذریعے اٹک جیل میں تعینات ملازمین کے کسی انتہا پسند تنظیم سے تعلق اورسیاسی پارٹی سے وابستگی سمیت دیگر سرگرمیوں بارے رپورٹس فوری طور پر مرتب کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ خبرمیں ذرائع کےحوالےسےمزیدیہ بھی بتایاگیاہےکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظراٹک جیل سے 100سےزائد قیدیوں کو اڈیالہ اور دیگرجیلوں میں منتقل کرنےکاپلان بھی زیرغور ہے۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …