Home / باہرنکالو ۔۔ عمران جیل میں پریشان ہوگئے

باہرنکالو ۔۔ عمران جیل میں پریشان ہوگئے

Imran Khan in Jail?

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کےحوالےسےسوشل میڈیاپربہت سی خبریں اورتصویریں چلائی گئیں جن میں انہیں جیل میں نمازپڑھے،کتاب پڑھتےاورمطمئین دکھایاگیاہے۔ تاہم اٹک جیل کےذرائع کےمطابق ایساکچھ بھی نہیں ۔ سوشل میڈیاپرجوبھی عمران خان کےحوالےسےدکھایاجارہاہے،سب جھوٹ اوربےبنیادہے۔

جیونیوزاورروزنامہ جنگ کی خبرکےمطابق عمران خان سےجب ان کےوکیل نعیم پنجوتھہ جیل میں ملاقات کرنےپہنچےتوعمران خان کوپریشان اورانتہائی ناخوش پایا۔

عمران خان نےنعیم پنجوتھہ سےکہاکہ مجھےیہاں سےنکالو،مجھےجیل میں نہیں رہنا۔جیل ذرائع کےمطابق عمران خان جیل میں رہنے پرپریشان اورناخوش ہیں۔

جیل ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پروائرل مختلف ویڈیوزجعلی ہیں۔

عمران خان کےوکیل نعیم پنجوتھہ کابیان

اٹک جیل میں عمران خان سےملاقات کرنےکےبعدمیڈیاسےبات کرتےہوئےوکیل نعیم پنجوتھہ کاکہناتھاکہ عمران خان جیل میں بالکل بھی نہیں گھبرائے،بلکہ انہوں نےکہاکہ یہ مجھےسی سےنکال کربھلےڈی کلاس میں ڈال دیں ، میں غلامی قبول نہیں کروں گا۔ نعیم پنجوتھہ کےمطابق عمران خان کوسی کلاس میں رکھاگیاہےجہاں دن کومکھیاں اوررات کوکیڑےہوتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …