Home / عمران خان کی گرفتاری کاخدشہ،کارکنوں نےحفاظتی دیواریں کھڑی کردیں

عمران خان کی گرفتاری کاخدشہ،کارکنوں نےحفاظتی دیواریں کھڑی کردیں

Imran Khan possible arrest

ویب ڈیسک ۔۔ لاہورہائیکورٹ سےحفاظتی ضمانت کی درخواست خارج ہونےکےبعدچیئرمین تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کاخدشہ پیداہوگیاہے،جس کےبعدکارکنوں کی بڑی تعداداپنےقائدکی ممکنہ گرفتاری کےخلاف احتجاج کرنےزمان پارک ہوچکی ہے۔

سولہ فروری کولاہورہائیکورٹ کےڈویژن بینچ سےعمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج ہونےکےبعدپارٹی رہنماءوں نےکارکنوں سےفوری زمان پارک پہنچنےکی اپیل کی تھی ،جس کےبعدکارکن بڑی تعدادمیں زمان پارک پہنچ چکےہیں اورانہوں نےپولیس کےممکنہ ریڈسےبچاوکیلئےممکن حدتک حفاظتی انتظامات کرلئےہیں۔

صورتحال کےپیش نظرپولیس کی بھاری نفری بھی زمان پارک کےاطراف جمع ہوگئی ہےاوراردگردکےراستوں کوٹریفک کیلئےبندکردیاگیاہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوزسےپتاچلتاہےکہ پولیس کے ساتھ قیدیوں کی گاڑیاں بھی زمان پارک پہنچی ہیں۔ جس سےظاہرہوتاہےکہ پولیس عمران خان کی گرفتاری کی تیاری کرکےیہاں آئی ہے۔

یہ سب کیوں ہورہاہے؟
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج اورتوڑپھوڑکےکیس میں عمران خان کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست خارج کردی تھی اورانہیں ہرصورت عدالت میں حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی تھی۔ تاہم طبی بنیادوں پرعمران خان کی عدم حاضری پراس عدالت نےعمران خان کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔

انسداددہشت گردی عدالت کےفیصلےکےبعدعمران خان کوگرفتاری سےبچانےکیلئےلاہورہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئےدرخواست دائرکی گئی لیکن وہاں یک رکنی بینچ کےسربراہ جسٹس طارق سلیم نےقراردیاکہ حفاظتی ضمانت کیلئےعمران خان کاپیش ہوناضروری ہے۔ عمران خان کےوکلاکاکہناتھاکہ عمران خان زخمی ہیں ، چل نہیں سکتےاورانہیں سکیورٹی کےمسائل بھی ہیں۔ عدالت چاہےتوعمران خان ویڈیولنک پرحاضری لگواسکتےہیں۔ تاہم عدالت نےہرصورت عمران خان کوپیش کرنےکاحکم دیااورکہاکہ چاہےانہیں وہیل چیئریاپھراسٹریچرپرلےآئیں۔

عدالت کےاصرارپرعمران خان کےوکلانےحفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینےکی استدعاکی لیکن عدالت نےاس کی اجازت دینےسےانکارکردیا۔

بعدمیں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دورکنی ڈویژن بینچ کےروبرودائرکی گئی لیکن وہاں بھی عمران خان کےپیش نہ ہونےپرحفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کردی گئی۔

تجزیہ نگاروں کی رائے

ملک کےچوٹی کےتجزیہ نگاروں کاکہناہےکہ عمران خان کی گرفتاری موجودہ حکومت کی بہت بڑی غلطی ہوگی کیونکہ محض چندروزمیں عمران خان کی ضمانت ہوجائےگی،عمران خان اورمقبول ہوجائیں گےاورحکومت کےہاتھ محض سبکی کےسواکچھ نہیں آئےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …