Home / ممنوعہ فنڈنگ کیس – عمران خان کوریلیف مل گیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس – عمران خان کوریلیف مل گیا

Islamabad high court

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آبادہائیکورٹ سےعمران خان کوریلیف مل گیا۔ عدالت عالیہ نےبنکنگ کورٹ اسلام آبادکوممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کےتحت درج مقدمےمیں عمران خان کی عبوری ضمانت پر22فروری تک فیصلےسےروک گیا۔

بینکنگ عدالت کی جانب سے عمران خان کوبدھ کےروزساڑھےتین بجےتک عدالت میں خودپیش ہونےکی آخری مہلت دی گئی تھی اورکہاگیاتھاکہ اگروہ خودپیش نہ ہوئےتوان کی ضمانت خارج کردی جائےگی۔ اس سےپہلےاسی عدالت نےعمران خان کی حاضری سےاستثناکی درخواست بھی خارج کردی تھی۔

عمران خان ساڑھےتین بجےتک بنکنگ عدالت میں پیش نہ ہوئےلیکن آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف دے دیا۔عمران خان کی بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بینکنگ کورٹ کو 22فروری تک عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے روک دیا۔ اس طرح عمران خان کی بینکنگ کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کا خطرہ عارضی طور پر ٹل گیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پرمشتمل بینچ نےعمران خان کی درخواست کی سماعت کی۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …