Home / غلام محمودڈوگرسی سی پی اولاہوربحال

غلام محمودڈوگرسی سی پی اولاہوربحال

Ghulam Mehmood Dogar

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ کابڑافیصلہ۔ سابق سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگرکوانکےعہدے پربحال کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کےجسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےسابق کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ( سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس کی سماعت کی اورنگراں پنجاب حکومت کا حکم معطل کردیا۔

عدالت نےریمارکس دیتےہوئے کہا کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے کا معاملہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے سامنے زیر التوا ہے، نگران حکومت پنجاب کی جانب سے تقرروتبادلےکا معاملہ 5 رکنی لارجربینچ کو بھیج رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 5 نومبر کو وفاقی حکومت نے گورنر ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دھاوا بولنے کے بعد اُس وقت کے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو معطل کردیا تھا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …