Home / شوکت ترین کی گرفتاری کی تیاریاں

شوکت ترین کی گرفتاری کی تیاریاں

Shaukat Tareen arrested

ویب ڈیسک ۔۔ آڈیولیک سامنےآنےکےبعدایف آئی اےنےپی ٹی آئی دورکےآخری وزیرخزانہ شوکت ترین کےخلاف کارروائی کرنےکی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی خبرکےمطابق وفاقی تحقیقاتی ادارےایف آئی اےنےشوکت ترین کوغداری کےمقدمےمیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ایف آئی اےذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہاری قرار دینے کے بعد ایف آئی اے شوکت ترین کی گرفتاری کے لیے اقدامات کئےجائیں گےاورشوکت ترین کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد لی جائے گی۔

یادرہےکہ کہ یہ مقدمہ شوکت ترین کےخلاف ان کی آڈیوسامنےآنےکےبعددرج کیاگیاجس میں وہ پنجاب اورخیبرپختونخواکےوزرائےخزانہ محسن لغاری اورتیمورسلیم جھگڑاسےکہتےسنےجاسکتےہیں کہ کسی طرح سےپاکستان اورآئی ایم ایف کےمذاکرات کوسبوتاژکردیاجائے۔

اسی آڈیومیں پنجاب کےوزیرخزانہ محسن لغاری شوکت ترین سےکہتےہیں کہ یہ توملک کیلئےنقصان دہ ہوگاجس پرشوکت ترین کہتےہیں کہ وہ یعنی حکومت بھی توآپ کےقائدکےخلاف ایف آئی آردرج کررہےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

social media task force

حکومت کاسوشل میڈیاٹاسک فورس بنانےکافیصلہ

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےسوشل میڈیاپرقومی سلامتی کےاداروں کےخلاف چلائی جانےوالی مہمات اورٹرینڈزکی روک …