Home / عمران خان کی 2ماہ میں گرفتاری؟

عمران خان کی 2ماہ میں گرفتاری؟

Imran Khan's tosha khana case

ویب ڈیسک ۔۔ زیادہ سےزیادہ 2ماہ میں عمران خان کوگرفتارکیاجائےگااورانہیں سزابھی ہوگی۔

سینئرصحافی اعزازسیدنےان خیالات کااظہارجیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئےکیا۔ اعزاز سید نےانتہائی وثوق سےکہاکہ توشہ خانہ سے لئے گئے تحائف کو اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے پرالیکشن کمیشن کے دائرکیس میں عمران خان کی زیادہ سےزیادہ دو ماہ میں گرفتاری اورسزاہوجائے گی۔

اعزازسیدکاکہناتھاکہ اس کیس میں عمران خان نہ صرف نااہل ہوں بلکہ شاید انہیں قید کی سزا بھی ہوجائے۔ تاہم اعزازسیدنےساتھ میں یہ بھی کہاکہ اعظم خان کا بیان ٹرائل کورٹ میں سابق وزیراعظم کو نقصا ن پہنچا سکتا ہے لیکن اعلیٰ عدالتوں میں یہ کیس اڑادیا جائے گا،کیونکہ اس کیس میں کمزوری یہ ہےکہ جس نےپیسےلئےاس پرتوکیس بنایاجارہاہےلیکن جس نےدئیےاس کاکوئی نام بھی نہیں لیتا۔

میزبان شاہزیب خانزادہ نےاپناتجزیہ پیش کرتے ہوئےکہا کہ یہ بات واضح ہے کہ تحریک انصاف آج جس مشکل دور سے گزری رہی ہے، اسے یہاں تک چیئرمین پی ٹی آئی کی بے صبری، اپنی مرضی کے آرمی چیف کی تعیناتی کی کوشش، موجودہ آرمی چیف کی تعیناتی روکنے کی کوششوں اور غلط مشوروں پر عمل نے پہنچایا ہے۔

تجزئیےمیں شاہزیب کامزید کہنا تھاکہ عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہورہا ہے، اعظم خان نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں نیب میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا جبکہ سائفر کیس میں ان کا بیان حلفی پہلےہی سامنے آچکاہے۔حکومت سمجھتی ہے کہ یہ اوپن اینڈشٹ کیس ہے، سابق وزیراعظم نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، ان کی گرفتاری ہوسکتی ہے اور انہیں 14سال قیدکی سزا ہوسکتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …