Home / پاکستانی اداکارسےبوس وکنار،کاجول پرتنقید

پاکستانی اداکارسےبوس وکنار،کاجول پرتنقید

Kajol kissing scene in The Trial

ویب ڈیسک ۔۔ ویسےتوبالی وڈمیں بوس وکنارسمیت دیگربولڈسین عکس بندکرواناکوئی بڑی بات نہیں لیکن انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ کاجول کومحض اس لئےتنقیدکانشانہ بنایاجارہاہےکیونکہ انہوں نےاپنی حالیہ ویب سیریزمیں پاکستان اداکارکےساتھ بوس وکنارکاایک سین ریکارڈکروایا۔

بھارتی فلمی شائقین کی جانب سےاس بات پرحیرانی کااظہارکیاجارہاہےکہ کاجول نے29سالہ شوبزکیرئیرمیں پہلی مرتبہ آن سکرین بوس وکنارکےمناظرریکارڈکروائے۔ مداحوں کی جانب سےکاجول کےاس عمل کوغیرمناسب قراردیاجارہاہے۔

معروف بھارتی اخبارانڈیاٹوڈےکےمطابق کاجول نے 1993 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا،ان کی پہلی فلم ’بے خودی‘ تھی، جس میں انہوں نے بعض رومانوی مناظر شوٹ کروائے، اس کے بعد ان کی 1994 میں ریلیز ہونے والی دوسری فلم ’دل لگی‘ میں بھی کچھ بولڈسین تھے۔

اس کے بعد کاجول نے اسکرین پر اگرچہ متعدد بارلوسٹوری فلمیں کیں لیکن کبھی کوئی بولڈ سین اورخاص طورپربوس و کنار کا کوئی منظر شوٹ نہیں کروایا تھا۔

ٹائمز آف انڈیانےاس بات پرحیرانی کااظہارکیاہےکہ کاجول نے جس ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ میں دوسرے اداکاروں کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروائے، اسے ان کے شوہر اجے دیوگن نے پروڈیوس کیا ہے۔

دی ٹرائل نامی ویب سیریزکےایک منظرمیں کاجول اوران کےبالمقابل پاکستانی نژاد برطانوی اداکارعلی خان کوبوس وکنارکرتےدیکھاجاسکتاہے۔

آٹھ قسطوں پرمشتمل دی ٹرائل کو14جولائی کواوٹی ٹی پلیٹ فارم پرریلیزکیاگیااوربوس وکنارکےمناظرآخری قسطوں میں دکھائےگئےہیں۔ بوس و کنار کے مناظر کی ویڈیو کلپس وائرل ہونے کے بعد کاجول پر تنقید کےساتھ ساتھ لوگوں نےان کے شوہراجے دیوگن کی غیرت کو بھی للکارا۔

زیادہ تر صارفین نےسوشل میڈیاپراپنی رائےظاہرکرتےہوئےکہاکاجول ایک بہترین اور کامیاب اداکارہ ہیں، انہوں نے آج تک بوس و کنار کے مناظر شوٹ نہیں کروائےتو اب انہوں نے ایسا کیوں کیاَ؟

یہ بھی چیک کریں

No talks with PTI protestors, Govt

حکومت کادھرنےوالوں سےمذاکرات نہ کرنےکااعلان

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ …