Home / حفیظ قومی ٹیم کےنئےچیف سلیکٹر

حفیظ قومی ٹیم کےنئےچیف سلیکٹر

PCB Chief Selector

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی نے سابق کرکٹر محمد حفیظ کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمدحفیظ سری لنکا کے خلاف جاری دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے بعد چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کاارادہ رکھتےہیں۔ یہ خبررواں ماہ کے شروع میں سامنے آئی تھی کہ ذکاء اشرف نے محمد حفیظ کو قومی ٹیم کے چیف سلیکٹربننےکی پیشکش کی ہے۔

حفیظ کے علاوہ دیگر کرکٹرز جیسے یونس خان، محسن خان، سلیم یوسف اور شعیب اختر کوبھی پی سی بی میں مختلف عہدوں کی پیشکش کی افواہیں تھیں۔

یادرہےکہ محمدحفیظ نےحال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کیاتھا۔

محمدحفیظ سیدھےہاتھ کےبلےبازاوررائٹ آرم آف بریک بولرتھے۔ وہ 17اکتوبر1980کوسرگودھاپنجاب میں پیداہوئےتھے۔ انہوں نےپہلی بار2003میں پاکستان کی نمائندگی کی لیکن 2011سےوہ قوم ٹیم کاایک ریگولرحصہ بنے۔

انہوں نےپاکستان کی نمائندگی کرتےہوئے 55ٹیسٹ ، 218ون ڈےاور119ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …