Home / بانی پی ٹی آئی مشروط معافی مانگنےپرراضی

بانی پی ٹی آئی مشروط معافی مانگنےپرراضی

Imran ready for conditional apology

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےمشروط معافی مانگنےکااعلان کردیا۔ جیونیوزکی خبرکےمطابق بانی پی ٹی آئی نےکہاہےکہ پہلےانہیں نومئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجزدکھائی جائیں ۔ اگرنومئی کےواقعات میں پی ٹی آئی کےلوگ ملوث ہوئےتومعافی مانگوں گا۔ پی ٹی آئی کےجولوگ ملوث ہوئےانہیں پارٹی سےنکالوں گااورسزابھی دلواوں گا ۔

عمران خان نےواضح طورپرکہاکہ ہم فارم 47 والی حکومت سے کسی صورت بات نہیں کریں گے، میرا نام، نواز شریف، آصف زرداری اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، محسن نقوی کی اہلیہ کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے، اس کی 500 ملین کی پراپرٹی ملک سے باہر ہے۔

انہوں نےکہامجھےرینجرزنےگھسیٹا۔ کیاعالمی سطح پرمقبول لیڈرکےساتھ اس طرح کاسلوک کرنےپرآپ کومجھ سےمعافی نہیں مانگنی چاہیے؟

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …