ویب ڈیسک ۔۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہورنے اینکرپرسن غریدہ فاروقی کی درخواست پروی لاگر عمر عادل کو گرفتارکرکےمقدمہ درج کرلیا۔
نیوزٹاک شواینکرغریدہ فاروقی نےایف آئی اےکودی گئی اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ ڈاکٹر عمر عادل نے سوشل میڈیا پر گفتگو میں انہیں بےجاتنقیدکانشانہ بنایااورتوہین آمیزاندازاختیارکیا۔ درخواست کےمطابق ڈاکڑ عمر عادل نے جو زبان استعمال کی اُس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔
غریدہ فاروق نےیہ دعوٰی بھی کیاکہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی عمر عادل کی ویڈیو سے اُن کا وقار مجروح ہوااورنجی زندگی میں در اندازی سے ساکھ کو شدید دھچکا لگا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نےغریدہ فاروقی کی درخواست پرکارروائی کرتےہوئےعمر عادل کو گرفتار کرکےتحقیقات کا آغازکردیا۔