ویب ڈیسک ۔۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نےلانگ مارچ کی تاریخ کااعلان کردیا۔
میانوالی میں بڑےجلسہ عام سےخطاب کرتےہوئےعمران خان نےکہاکہ وہ 20مئی کےبعدکسی بھی دن اسلام آبادکی جانب مارچ کی کال دیں گے۔ انہوں نےہاتھ اٹھواکرلوگوں سےحلف لیاکہ وہ ان کی کال پراسلام آبادضرورآئیں۔
حکومت کووارننگ دیتےہوئےعمران خان نےکہاکہ حکومت نےان کےکارکنوں کوروکنےکی کوشش کی نتائج کی خودذمہ دارہوگی ۔ انہوں نےاپنےکارکنوں سےکہاکہ اگرحکومت نےانہیں روکنےکیلئےکنٹینرلگائےتوانہیں ہٹادیں ۔
عمران خان نےحکومت کومتنبہ کرتےہوئےکہ اگرانہوں نےپی ٹی آئی کارکنوں کےخلاف جھوٹےمقدمات درج کرنےکاسلسلہ بندنہ کیاتووہ پرامن احتجاج کی گارنٹی نہیں دےسکتے۔