مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: اکتوبر 6, 2022 - 7:08 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / عمران خان پرمریم نوازکی دلچسپ لفظی گولہ باری

عمران خان پرمریم نوازکی دلچسپ لفظی گولہ باری

Maryam Nawaz Fateh Jang Jalsa

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ میانوانی میں عمران خان کےانتہائی جارحانہ خطاب کےبعدمریم نوازکافتح میں دھواں دھارجواب ۔ عمران خان پرالزامات کی بارش کردی ۔خطاب کےدوران مریم نوازکی دلچسپ جملےبازی بھی سننےوالوں کی توجہ اپنی طرف کھینچتی رہی۔

عمران خان پرتنقیدکرتےہوئےمریم نوازکاکہناتھاکہ نیچےسےکرسی کھسکتےہی اوپرسےعمران خان کادماغ بھی کھسک کیا۔

مریم نوازنےکہاکہ ایک تقرری ہوتےہی عمران خان کی آنکھیں بھی گئیں، اس کے کان بھی گئے، یہ گونگا، اندھا اور بہرا بھی ہوگیا، وہ آنکھیں اور کان نہیں تھے بلکہ بیساکھیاں تھیں، جس پر اس کی حکومت کھڑی تھی

مریم نواز نے کہا کہ وہ شخص جس سے یہ بے فیض ہوگیا تو حکومت دھڑام سے زمین پر آگری اور اب لوگوں کو کہتا ہے لانگ مارچ میں اسلام آباد چلو۔

نائب صدرن لیگ کےمطابق عمران خان کو اپنی حکومت اور کرسی جانے سے زیادہ تکلیف شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر ہے۔ مریم نوازنےعمران خان کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ عمران خان اب ایسی تکلیف کی عادت ڈال لوکیونکہ اب اپنی باقی ماندہ زندگی میں تمہیں یہ دردستاتارہےگاکیونکہ آنےوالادورنوازشریف اورشہبازشریف کاہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی شہباز شریف کو چیری بلاسم اور کبھی بوٹ صاف کرنے والا کہتا ہے، تو جس انسان نے پوری زندگی بوٹ صاف کیے ہوں اس کو بوٹ صاف کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔

عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئےمریم نوازنے کہا کہ کل اس نے سازش کا پتہ خود بتادیا، خود سچ بول دیا، کہتا ہے اصل میں جس شخص نے میری حکومت سنبھالی ہوئی تھی، میں اس انٹیلی جنس افسرکی تبدیلی میں نہیں چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے وہ شخص میری آنکھ اور میرے کان تھا، ہم جانتے ہیں وہ تمھاری آنکھ اور کان نہیں تھا بلکہ تمہارے ہاتھ کا جن سے تم اپنے سیاسی مخالفین کی گردنیں دبوچتے تھے۔

سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لانگ مارچ یا آزادی مارچ نہیں، وہ گوگی بچاؤ مارچ ہے، فرح گوگی کو جانتے ہو؟ فرح خان کا دوسرا عمران خان ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Imran Khan audio leak on US cipher

امریکی سازشی بیانئےکی دوسری آڈیوکلپ

ویب ڈیسک ۔۔ مبینہ دھمکیوں پرمنبی امریکی سائفرکےحوالےسےعمران خان کی دوسری آڈیوسامنےآگئی ہے۔ اس آڈیومیں …