Home / مسجدنبوی ﷺ ،ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کےاوقات کارمقرر

مسجدنبوی ﷺ ،ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کےاوقات کارمقرر

Masjid-e-Nabvi Riazul Janah Nawafil Timing

مسجدنبوی ﷺ کی انتظامیہ نےنمازیوں کی سہولت کیلئےریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کیلئےمردوں اورخواتین کیلئےالگ الگ اوقات کارکاتعین کردیاہے۔

مسجد نبوی انتظامیہ کی جانب سےکہا گیا ہے کہ ریاض الجنہ میں مردوں کیلئے نصف شب سے فجر کی نماز اور ظہر سے عشا جبکہ خواتین کیلئے فجر کے بعد سے ظہر سے پہلے اورعشا کے بعد سے نصف شب تک اوقات مقررکئےگئےہیں۔

اس سے قبل مسجد نبوی کی انتظامیہ نے 28 اپریل سے 23 مئی تک زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں ریاض الجنہ کی زیارت عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ریاض الجنہ میں نماز کیلئے اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے پیشگی وقت لینے کی سہولت بھی بحال کر دی گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Gaza ceasefire in 2 weeks

غزہ جنگ بندی کی خفیہ شرائط سامنےآگئیں

جمعہ 27جون 2025 | نیوز میکرزویب ڈیسک غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے …