Home / پابندی لگ گئی توتحریک انصاف کیاکرسکتی ہے؟

پابندی لگ گئی توتحریک انصاف کیاکرسکتی ہے؟

Imran Khan media talk

ویب ڈیسک ۔۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کےفیصلےکی روشنی میں اگرتوتحریک انصاف پرممنوعہ فارن فنڈنگ ثابت ہوجاتی ہےتونتائج کیاہونگے؟

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشادنےجیوٹی وی پربات کرتےہوئےکہاکہ ممنوعہ فارن فنڈنگ ثابت ہونےپرالیکشن کمیشن تحریک انصاف کےتمام اکاونٹس ضبط کرلےگی ۔ اس کےبعدالیکشن کمیشن ایک تفصیلی رپورٹ وفاقی حکومت کوبھیجےگی کہ اس جماعت پرممنوعہ فارن فنڈنگ ثابت ہوچکی ہےاوروفاقی حکومت الیکشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ایک ریفرنس سپریم کورٹ میں بھیجےگی ۔ اس ریفرنس میں اس جماعت کوکالعدم قراردینےکی استدعاکی جائےگی۔

کیاپرویزالہیٰ کوسرپرائزملےگا؟

اس حوالےسےاہم بات یہ ہےکہ اس کیس کوسپریم کورٹ کا3رکن بنچ نہیں بلکہ فل کورٹ یارلارجربنچ سنےگا۔

کنوردلشادکےمطابق الیکشن کمیشن کےفیصلےسےایک بہت بڑاپنڈوراباکس کھلےگاکیونکہ الیکشن کمیشن کےپاس ممنوعہ فارن فنڈنگ کےحوالےسےناقابل تردیدثبوت آچکےہیں ۔

یادرہےکہ کنوردلشاداس سےپہلےیہ بھی کہہ چکےہیں کہ تحریک انصاف کےخلاف فیصلہ اس قدرٹھوس شواہدکی بنیادپرہوگاکہ سپریم کورٹ بھی اسےتبدیل نہیں کرسکےگی۔

تحریک انصاف کےپاس کیاآپشن ہے؟

کنوردلشادکےمطابق تحریک انصاف خودبھی الیکشن کمیشن کےفیصلےکوسپریم کورٹ میں چیلنج کرسکتی ہے۔

اگرتحریک انصاف پرپابندی لگتی ہےتوعمران خان نئی پارٹی بناکرمیدان میں آسکتےہیں۔

کیاپاکستان میں پہلےکسی پارٹی پرپابندی لگی ہے؟

نیشنل عوامی پارٹی وہ جماعت ہےجس پر اس کے آٹھ سالہ طویل وجود کے دوران دو بار پابندی لگائی گئی، پہلی بار 1971 میں یحییٰ خان کی حکومت میں اور دوسری بار 1975 میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے۔ اس کے بعد اس پارٹی کونیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے نام سےدوبارہ قائم کیاگیااورایس این ڈی پی سےعوامی نیشنل پارٹی کی بنیاد رکھی گئی۔

یہ بھی چیک کریں

Maryam Aurengzeb harassment

مریم اورنگزیب کی ہراسانی،پی ٹی آئی سپورٹرزکی مذمت

ویب ڈیسک ۔۔ لندن میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کےساتھ تحریک انصاف کےچندکارکنوں کی بدتمیزی …