Home / تحریک انصاف پرغیرملکی فنڈنگ ثابت:فیصلہ آگیا

تحریک انصاف پرغیرملکی فنڈنگ ثابت:فیصلہ آگیا

Foreign funding case verdict

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کےخلاف فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ سنادیا۔

چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےتاریخی اورمتفقہ فیصلہ سناتےہوئےقراردیاکہ کیس میں تحریک انصاف پرغیرملکی ممنوعہ فنڈنگ کالیناثابت ہوگیا۔

غیرملکی فنڈریزنگ میں تحریک انصاف نے34غیرملکی شہریوں اور351غیرملکی کمپنیوں سےفنڈزلئے۔ ایک امریکی کاروباری شخصیات سےفنڈزلئے۔اس کےلئےعلاوہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نےجوبیان حلفی جمع کرایاوہ بھی جھوٹا ہے۔

فیصلےکےمطابق تحریک انصاف اپنے13اکاونٹس کی تفصیلات دینےمیں ناکام رہی۔ چیف الیکشن کمشنرکےمطابق اکاونٹس چھپاناآئین کےتحت غیرقانونی ہے۔

امریکا،آسٹریلیااوریواےای سےبھی عطیات جمع کئےگئے۔

الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کوشوکازنوٹس جاری کردیاہےجس میں کہاگیاہےکہ کیوں نہ آپ کےفنڈزضبط کرلئےجائیں؟

الیکشن کمیشن نےاپنےفیصلےکی کاپی وفاقی حکومت بھی جاری کردی ہے۔ الیکشن کمیشن آفس کےعملےکوکہاگیاہےکہ وہ آگےکی کارروائی مکمل کریں۔

تحریک انصاف کےپاس کیاآپشن ہیں؟

فیصلہ سننےکےبعدمیڈیاسےبات کرتےہوئےتحریک انصاف کےرہنمافرخ حبیب نےکہاکہ وہ فیصلےکوچیلنج کریں گےاورالیکشن کمیشن کاشوکازدیکھ کرقانونی لائحہ عمل کوطےکریں گے۔

انہوں نےکہاکہ آج مخالف سیاسی جماعتوں کیلئےسخت مایوسی کادن ہےجوکہہ رہےتھےکہ آج تحریک انصاف پرپابندی لگ جائےگی،اس کےاثاثےضبط ہوجائیں گےاوراس کاانتخابی نشان ضبط ہوجائےگا۔

ملیکہ بخاری نےشکوہ کرتےہوئےکہاکہ الیکشن کمیشن نےہمارےساتھ امتیازی سلوک کیا،یہ آئینی ادارہ لگتاہےکہ صرف تحریک انصاف کیلئےبناہے۔

فارن فنڈنگ کیس فیصلےکےاہم نکات ۔۔

ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈ لیے ہیں۔
تیرہ نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے۔
امریکا، آسٹریلیا اور یو اے ای سے عطیات لیے گئے۔
پی ٹی آئی ان اکاؤنٹس کے بارے میں بتانے میں ناکام رہی۔
آئین کے مطابق اکاؤنٹس چھپانا غیر قانونی ہے۔۔

پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں، 351 کاروباری اداروں اور کمپنیوں سے فنڈز لیے۔
پی ٹی آئی نے عارف نقوی کی کمپنی ووٹن کرکٹ سے ممنوعہ فنڈنگ لی۔
عارف نقوی کی کمپنی سے 21 لاکھ 21 ہزار 500 امریکی ڈالرز ممنوعہ فنڈنگ لی گئی۔
ووٹن کرکٹ لمیٹڈ ابراج گروپ کی چھتری تلے کام کر رہا تھا۔
یو اے ای کی کمپنی برسٹل انجنیئرنگ سروسز سے 49 ہزار 965 ڈالرز ممنوعہ فنڈنگ لی۔
سیا سی جماعتوں کے ایکٹ کے آرٹیکل 6 کے مطابق غیر ملکی فنڈنگ ممنوع ہے۔۔

عمران خان نے فارم ون جمع کرایا جو غلط بیانی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
پارٹی اکاؤنٹس سےمتعلق دیا گیا بیان حلفی جھوٹا ہے۔
نجی بینک میں کھلوائے گئے دونوں اکاؤنٹس عمران خان نے پی ٹی آئی کے نام سے کھلوائے۔
ایک بینک اکاؤنٹ میں 8 کروڑ سے زائد اور دوسرے میں 51 ہزار ڈالرز تھے۔
متحدہ عرب امارات کا قانون خیراتی تنظیموں کے عطیات اکھٹا کرنے کی ممانعت کرتا ہے۔
فنڈنگ ریزنگ کے لیے اجازت درکار ہوتی ہے، اجازت نہ لینا یو اے ای قانون کی خلاف ورزی ہے۔

فارن فنڈنگ کیس کاپس منظر

14 نومبر 2014 کو پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے الیکشن کمیشن میں یہ کیس دائر کیا گیا تھا جس کی 8 سالہ طویل سماعت میں پی ٹی آئی نے 30 مرتبہ التوا مانگا اور پی ٹی آئی نے 6 مرتبہ کیس کے ناقابل سماعت ہونے یا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہونے کی درخواستیں دائر کیں تاہم 21 جون 2022 کو اس کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

Maryam Aurengzeb harassment

مریم اورنگزیب کی ہراسانی،پی ٹی آئی سپورٹرزکی مذمت

ویب ڈیسک ۔۔ لندن میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کےساتھ تحریک انصاف کےچندکارکنوں کی بدتمیزی …