Home / خبردارعمران:چیف الیکشن کمشنرکااہم بیان

خبردارعمران:چیف الیکشن کمشنرکااہم بیان

chief election commissioner Sikandar Sultan Raja

ویب ڈیسک ۔۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نےکہاہےکہ مجھے کچھ ہوا تو پی ٹی آئی ذمہ دار ہوگی۔

فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ سنانےکےبعدچیف الیکشن کمشنر نےسیکورٹی بھی مانگ لی،کہاکہ کیس کافیصلہ انہوں نےپی ٹی آئی نہیں حقائق کو مدنظررکھ کرسنایا۔

ادھروفاقی حکومت نےفارن فنڈنگ کیس کےفیصلےکی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کیلئےسپریم کورٹ سےرجوع کرنےکافیصلہ کیاہے۔ اس حوالےسےریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکیاجائےگااورریفرنس کی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی۔

ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن کے فیصلہ کی روشنی میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف کا روائی تو قانون او رولز کے تحت ہوگی تاہم حکمران اتحاد نےاس فیصلہ کو بیانیہ کے طور پرآگے بڑھانے اور فیصلہ پرعمل درآ مد کرکے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کو اب آرٹیکل 62ون ایف کا سامنا کرنا ہوگا جو نااہلی کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈگ کی رقم ضبط کرےگا۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کےفیصےکےبعدعمران خان کی ساکھ کو شدید خطرہ لاحق ہے جو انہوں نے بہت محنت سے بنا ئی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif reaction

ایون فیلڈریفرنس : فیصلےپرنوازشریف کاردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ ایون فیلڈریفرنس میں عدالت سےبری ہونےپرسابق وزیراعظم نوازشریف کاردعمل سامنےآگیا۔ سزاکالعدم ہونےکےفیصلےکےبعدنوازشریف …