Home / ایکسچینج کمپنیوں کےخلاف کریک ڈاون،اہم انکشافات

ایکسچینج کمپنیوں کےخلاف کریک ڈاون،اہم انکشافات

state bank action on exchange companies

ویب ڈیسک ۔۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نےمارکیٹ کےجاری معائنےاورسیکرٹ شاپنگ کےبعدحاصل ہونےوالےنتائج کی روشنی میں منی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاہے۔

ڈان اخبارمیں شائع رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کہا کہ شرح تبادلہ میں حالیہ اتارچڑھاؤ،انٹربینک ریٹ اوربینکوں کی جانب سے اپنے صارفین کو پیش کردہ شرح کے درمیان فرق کی وجہ سے اس نے ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی میں اضافہ کردیا ہے۔

اسی سلسلےمیں اسٹیٹ بینک نے یکم اگست (پیر) کو متعدد ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کا معائنہ شروع کیاجس سےاس بات کے واضح شواہد ملے کہ بینک پیسہ بنانے میں ملوث ہیں کیونکہ وہ ڈالر کے اسٹیٹ بینک کی جانب سے ظاہر کیے گئے نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت وصول کررہے ہیں۔

یہ بھِی پتاچلاہےکہ کچھ درآمد کنندگان کو لیٹرآف کریڈٹ کھولنے کے لیے آسانی سے ڈالر مل رہے ہیں جب کہ بہت سے لوگوں کو بینکنگ چینلز کے باہر سے بھی ڈالر کا بندوبست کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

اسٹیٹ بینک نے منگل (2 اگست) کوضوابط کی خلاف ورزی پر 2 ایکسچینج کمپنیوں (گیلکسی ایکسچینج کمپنی اور الحمید انٹرنیشنل منی ایکسچینج کمپنی) کی 4 برانچوں میں آپریشنز معطل کر دیے۔

بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ‘اسٹیٹ بینک نے ماضی قریب میں کچھ ایکسچینج کمپنیوں پر مالی جرمانے بھی عائد کیے ہیں، اس کے علاوہ ہدایات کی خلاف ورزیوں پر ماضی قریب میں 6 مختلف ایکسچینج کمپنیوں کے تحت چلنے والی 13 فرنچائزز کے انتظامات کو معطل کر دیا گیا۔

اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے صارفین کوغیر ملکی کرنسی فروخت کیے جانے کے خدشات کی تحقیقات کے لیے پاکستان بھر میں پوشیدہ خریداری کی مشقیں بھی شروع کر دی ہیں۔

رکزی بینک نے کہا کہ ‘اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اسٹیٹ بینک جاری معائنے اور پوشیدہ خریداری کے نتائج کی روشنی میں ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں پراپنےاقدامات کےنفاذ میں اضافہ کرے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Poco F5launching

شیاومی پوکوایف5،فون کی اہم خصوصیات لیک

ویب ڈیسک ۔۔ شیاومی کاپارٹنرپوکوخفیہ طورپرایک نئےفلیگ شپ موبائل فون کی لانچنگ کیلئےکام کررہاہے۔ آنےوالایہ …