Home / کیااس بارپرویزالہیٰ کوسرپرائزملےگا؟

کیااس بارپرویزالہیٰ کوسرپرائزملےگا؟

Ch Pervez Elahi in danger

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن نےپنجاب اسمبلی کےاسپیکرکاالیکشن لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ پرویزالہیٰ کی اسپیکرشپ خطرےمیں پڑگئی ۔

مسلم لیگ ن کی طرف سےمنصوراعوان ایڈووکیٹ کی وساطت سےدرخواست لاہورہائیکورٹ میں دائرکی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ اسپیکرکےالیکشن میں آئین کےمطابق خفیہ ووٹنگ ہونی تھی لیکن پرویزالہیٰ نےکاونٹرفائلزاوربیلٹ پیپرزپرسیریل نمبرزلکھوائےتاکہ یہ پتاچل سکےکہ کس نےکسےووٹ ڈالا؟

لاہورہائیکورٹ میں میڈیاسےبات کرتےہوئےرہنمان لیگ عطااللہ تارڑنےکہاکہ پنجاب اسمبلی کےاسپیکرکےالیکشن میں سیکرٹ بیلٹنگ کی کھلم کھلاخلاف ورزی کی گئی اوریوں پرویزالہیٰ آئین کی خلاف ورزی کےمرتکب قرارپائے۔ لاہورہائیکورٹ اس معاملےکانوٹس لےاورپنجاب اسمبلی اسپیکرکاالیکشن کالعدم قراردے۔

لاہورہائیکورٹ نےن لیگ کی درخواست کوسماعت کیلئےمقررکردیاہےاورپیرکوجسٹس مزمل شبیراختراورجسٹس راحیل کامران پرمشتمل عدالت عالیہ کا2رکنی بنچ اس درخواست پرسماعت کرےگا۔

ن لیگ کی درخواست پرتبصرہ کیاجائےتوبظاہریہ لگتاہےکہ اس میں شایدکوئی زیادہ جان نہیں اورامکان یہی ہےکہ اس درخواست کوردکردیاجائےگا۔ لیکن اس درخواست کاایک دوسراپہلوبھی ہےجوق لیگ اورتحریک انصاف کیلئےصدمےکاباعث بن سکتاہے۔

وہ پہلویہ ہےکہ اگرن لیگ کےوکیل عدالت میں یہ ثابت کرنےمیں کامیاب ہوگئےکہ واقعی اس الیکشن میں باقاعدہ منصوبہ بندی کرکےسیکرٹ ووٹنگ کےآئنی عمل کی خلاف ورزی کی ہےتوفیصلہ تحریک انصاف اورق لیگ کےخلاف بھی آسکتاہے۔

اس طرح ممکن ہےکہ چودھری پرویزالہیٰ جواپوزیشن کوسرپرائزدینےکی بات کررہےہیں،خودانہیں سرپرائزمل جائے۔

یادرہےکہ 29جولائی کوہونےوالےالیکشن میں تحریک انصاف اورق لیگ کےمشترکہ امیدوارسبطین خان اسپیکرپنجاب اسمبلی منتخب ہوئےتھے،انہوں نے185ووٹ لئےجبکہ ن لیگ اوراتحادی جماعتوں کےمشترکہ امیدوارسیف الملوک کھوکھرہارگئےتھے،انہیں 175ووٹ ملےجبکہ 4ووٹ مستردہوئے۔

نتائج کےمطابق اسپیکرکےالیکشن کل 364ووٹ کاسٹ ہوئے۔

یہ بھی چیک کریں

Maryam Aurengzeb harassment

مریم اورنگزیب کی ہراسانی،پی ٹی آئی سپورٹرزکی مذمت

ویب ڈیسک ۔۔ لندن میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کےساتھ تحریک انصاف کےچندکارکنوں کی بدتمیزی …