ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم سمیت سب آئی پی پیزکےمعاملےمیں جھوٹ بول رہےہیں ۔ فرانزک آڈٹ کرایاجائے،سب سامنےآجائےگا۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاراولپنڈی میں دھرنےسےخطاب ۔
حافظ نعیم الرحمان نےکہاحکومت زرعی زمینوں پرٹیکس کیوں نہیں لگاتی؟ تنخواہ دارطبقہ کب تک ٹیکس اداکرےگا۔دس دن گزارلئے،سودن بھی گزارلیں گے۔ عوام کاحق لئےبغیرواپس نہیں جائیں گے۔ عوام خودکشیاں کررہےہیں لیکن آئی ایم ایف کےفرمائشی پروگرام ختم ہونےکانام نہیں لےرہے ۔
ہماری بات بالکل صاف اورسیدھی ہےکہ بجلی کےبل کم کرو،مہنگائی کم کرو۔ حکمران اپنی مراعات کم کریں اورعوام کوسہولتیں دیں ۔ پورےملک میں سب سےزیادہ لائن لاسزکےالیکٹرک کےہیں ۔ کےالیکٹرک اورحکومت کاشیطانی اتحادہے۔ کے الیکٹرک کا فورنزک آڈٹ ہونا چاہیے۔