Home / ایف بی آرمیں اصلاحات ناگزیرہیں: وزیراعظم

ایف بی آرمیں اصلاحات ناگزیرہیں: وزیراعظم

PM meeting on FBR

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں ٹیکسوں کےنظام میں بہتری کیلئےایف بی آرمیں اصلاحات بہت ضروری ہیں ۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ٹریک اینڈٹریس سسٹم کےحوالےسےجائزہ اجلاس میں گفتگو۔

وزیراعظم نےکہاملک کومعاشی مشکلات سےنکالنےکیلئےدن رات ایک کردیں گے ۔ اجلاس میں شہبازشریف نےمعاشی ٹیم کو ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن کی رفتارتیز کرنے کا ہدف دےدیااورکہاایف بی آرکی ڈیجیٹائزیشن کاعمل جلدسےجلدمکمل کیاجائےگا۔

شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ مکمل ڈیجٹائزیشن اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ریسٹرکچرنگ ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہیں.اجلاس میں ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ۔ وزیراعظم نےٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے خرابیوں و بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کرتےہوئےکہاکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …