Home / پاکستانی طلبہ کیلئےبالکل فری سکالرشپس

پاکستانی طلبہ کیلئےبالکل فری سکالرشپس

scholarships for Pakistani students

ویب ڈیسک ۔۔ چین کی نانجنگ یونیورسٹی آف انفارمیشن سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی کامقصد پاکستانی طلباکی ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ان کی تحقیقی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا ہے۔ اسی مقصد کو حاصل کرنےکیلئےپاکستانی طلبہ وطالبات کیلئےموسمیاتی تبدیلی اورماحولیاتی نظم ونسق کے شعبےمیں مکمل طورپرفنڈڈوظائف کی پیشکش کی جارہی ہے۔

یونیورسٹی کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کلائمیٹ اینڈ انوائرمنٹل گورننس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ٹونگ جیانگ نےاس بات کی تصدیق کی ہےکہ پاکستانی طلباء کے پاس کے نانجنگ یونیورسٹی کےذریعے موسمیاتی تبدیلی اورماحولیاتی نظم و نسق میں مکمل طورپر فنڈڈ وظائف حاصل کرنےکانادرموقع ہے۔

اس تعاون کو آسان بنانے کے لیےنانجنگ یونیورسٹی کےانسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے (نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی) کے ساتھ شراکت داری کی ہےاور مشترکہ سائنسی تحقیق کو فروغ دینے اور طلباء اور فیکلٹی کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ پروفیسر جیانگ نے مزید کہا کہ پاکستان کی دیگر معروف یونیورسٹیوں بشمول قائداعظم یونیورسٹی، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور پاکستان کے محکمہ موسمیات کے ساتھ تحقیقی تعاون کو بڑھایا جا رہا ہے۔

پروفیسر جیانگ نے مزید اعلان کیا کہ پاکستانی یونیورسٹیوں سے موسمیاتی تبدیلی اور موسمیاتی خطرات کے مطالعے میں مہارت رکھنے والے باصلاحیت نوجوان سائنسدانوں کو ہماری یونیورسٹی میں تحقیق میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ اس کےعلاوہ یونیورسٹی ماحولیاتی تبدیلی کے میدان میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کی پوزیشنیں بھی پیش کرے گی۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …