Home / پی ٹی آئی چیئرمین پرپکاہاتھ ڈالنےکی تیاریاں۔۔

پی ٹی آئی چیئرمین پرپکاہاتھ ڈالنےکی تیاریاں۔۔

Hamir Mir Interview

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سینئرصحافی حامدمیرنےکہاہےکہ حکومت 9مئی کےواقعات کےتناظرمیں چیئرمین تحریک انصاف پرپکاہاتھ ڈالنےجارہی ہےاوراس سلسلےمیں کام مسلسل جاری ہے۔

جیونیوزپرپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےحامدمیرنےذرائع کاحوالہ دیتےہوئےبتایاکہ 9مئی کےہنگاموں کےجوملزمان اس وقت گرفتارہیں وہ جس قسم کےبیانات دےرہےہیں وہ جب سامنےآئیں گےتولگ پتاجائےگا۔ انہوں نےکہاکہ زیادہ تربیانات اورگواہیوں کےتانےبانےچیئرمین تحریک انصاف کی طرف جاتےہیں۔

حامدمیرکاکہناتھاکہ چونکہ یہ بیانات قانون نافذکرنےوالےاداروں کی حراست میں دئیےجارہےہیں جن سےعدالت میں جاکرملزمان مکرجاتےہیں۔ حامدمیرکےمطابق اسی لئےحکومت جس جس سےجوجوبیان بھی لےرہی ہےاس بیان کی جیوفینسنگ بھی کروارہی ہےتاکہ عدالت میں جاکرکوئی ملزم اپنےبیان سےپھرنہ سکے۔

حامدمیرنےایک اوربات یہ بتائی کہ ملک میں عام انتخابات اس وقت تک نہیں ہونگےجب تک کہ پی ٹی آئی چیئرمین کےخلاف جوکیسزبنائےگئےہیں ان کافیصلہ نہ ہوجائےیاپھروہ نااہل نہ ہوجائیں۔ حامدمیرکےمطابق انہیں لگتاہےکہ وفاق میں جوبھی نگران حکومت آئےگی وہ شاید3ماہ کیلئےنہیں بلکہ 6ماہ کیلئےآئےگی۔

بقول حامدمیرمسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی باہرسےبھلےایک دوسرےکےخلاف جوبھی کہیں،اندرسےدونوں ایک ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …