ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ہاکی کیلئےطویل عرصےبعدبڑااعزاز۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔
جی ہاں ، پاکستان اگلے سال اولمپک ہاکی کوالیفائرزکی میزبانی کرے گا۔ایونٹ 13 سے 21 جنوری تک لاہور میں منعقد ہو گا۔کوالیفائرمیں 8 ٹیمیں پیرس اولمپک میں جگہ حاصل کرنے کےلیےمدمقابل آئیں گی۔
ٹورنامنٹ کی ٹاپ تین ٹیموں کواولمپکس کھیلنےکاموقع ملےگا۔