Home / الیکشن میں تحریک انصاف نہیں ہوگی: سلیم صافی

الیکشن میں تحریک انصاف نہیں ہوگی: سلیم صافی

Saleem Safi Interview

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سینئرصحافی اورتجزیہ کارسلیم صافی کہتےہیں عام انتخابات میں مقابلہ ن لیگ ، پیپلزپارٹی اوردیگرجماعتوں کےدرمیان ہوگاجبکہ تحریک انصاف میدان میں نہیں ہوگی۔ حکومت میں شامل تمام جماعتیں متفق ہیں کہ اسمبلیاں وقت سےپہلےتحلیل کردی جائیں تاکہ الیکشن کی تیاری کیلئےانہیں60کی بجائے 90روزمل جائیں۔

ایک سوال کےجواب میں سلیم صافی نےکہاکہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سےبھی یہی سگنل ہیں کہ الیکشن وقت پرہوں ۔ جس بات کوخطرہ سمجھاجارہاہےوہ خطرہ نومبرتک ختم ہوچکاہوگا۔ حکومت نےنئی قانون سازی کرکےالیکشن کی تاریخ کااختیارالیکشن کمیشن کودےدیاہے،لیکن اگرتوکسی جماعت نےمردم شماری پرتحفظات ظاہرکئےتوالیکشن تاخیرکاشکارہوسکتےہیں۔

سلیم صافی کےمطابق پی ڈی ایم عملاً ختم ہوچکی ہے،اس لئےمولاناکایہ کہناکہ پی ڈی ایم کےسربراہ کی حیثیت سےانہیں دبئی اجلاس بارےکچھ نہیں بتایاگیا،کچھ معنی نہیں رکھتا۔

انہوں نےکہاکہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں گورنرکےپی کوہٹانےکیلئےدباوبڑھارہی ہیں،شایداسی لئےمولاناصاحب دبئی میٹنگ کابہانہ بناکرحکومت پردباوبڑھارہےہیں۔

سلیم صافی کاکہناتھاکہ بہت سےلوگوں کواب بھی غلط فہمی ہےکہ شایدتحریک انصاف کیلئےکوئی راستہ کھل جائےلیکن ستمبرکےوسط تک بہت سےلوگوں کی آنکھیں کھل جائیں گی اورخیبرپختونخوامیں پرویزخٹک کاقافلہ یکدم بہت بڑاہوجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …