ویب ڈیسک ۔۔ اپنےسٹریٹ فارورڈبیانات اوربےلاگ تبصروں کیلئےمشہورسابق پی ٹی آئی سینیٹرفیصل واوڈانےایک اورتازہ اورسخت بیان جڑدیا۔
فیصل واوڈاکہتےہیں قانونی طورپرعمران خان کانااہلی سےبچنامشکل دکھائی دیتاہے۔ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ اعتمادکاووٹ نہیں لیں گے۔ انہوں نےمزیدکہاکہ پنجاب میں 40سے50لوگ عمران خان کی پیٹھ میں چھراگھونپنےکیلئےتیارہیں۔
فیصل واوڈانےمشورہ دیاکہ عمران خان پرویزالہیٰ اورمونس الہیٰ کےمشوروں پرعمل کریں نہ کہ ان کےجوانہیں بندگلی میں لاکرچھوڑگئےہیں۔ انہوں نےکہاکہ عمران خان کی یہی کمزوری ہےکہ وہ کچھ لوگوں کی باتوں پرعمل کرتےہیں۔
انہوں نےکہاکہ اب پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی ، پی ٹی آئی کےلوگ کہیں اوررابطےمیں ہیں۔ فیصل واوڈانےتسلیم کیاکہ 2018میں کراچی میں تحریک انصاف کی جنرل الیکشن میں مددکی گئی تھی۔