ویب ڈیسک ۔۔ متنازع یوٹیوبرعادل راجہ برطانوی عدالت میں کیس ہارنےکےبعدان دنوں سخت مشکلات کاشکارہےاوراب کہاجارہاہےکہ وہ معافی تلافی کیلئےپاوں پڑگیاہے ۔
برطانوی عدالت کے ایک فیصلے کے نتیجےمیں عادل راجہ کاریاستی اداروں کےخلاف بےبنیاداورمکروہ بیانیےکابھانڈابھی بیچ چوراہےمیں پھوٹ گیاہے۔
عادل راجہ جسے پہلے سوشل میڈیا آئیکون کے طور پر سراہا جاتا تھا، اب برطانوی عدلیہ کی جانب سےایک مصدقہ جھوٹا اور دھوکے باز قرار دے دیا گیا ہے۔ اس فیصلےسےعادل راجہ کی ساکھ کوشدید دھچکالگاہے۔ برطانوی عدالت کےفیصلےنےعادل راجہ کی جانب سےکھڑی کی گئی جھوٹےبیانئےکی عمارت کوزمین بوس کردیا۔عدالتی فیصلےنےتحریک انصاف کےبیانئےکوبھی جھوٹاثابت کردیاہےکیونکہ عادل راجہ کےبارےمیں سب جانتےہیں کہ انہیں سب سےزیادہ پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹ حاصل ہے۔پی ٹی آئی کی صفوں میں عادل راجہ کو سوشل میڈیائی دیوتا کی طرح پوجا جاتا رہا۔
عدالتی فیصلے نے نہ صرف عادل راجہ کےغبارےسےہوانکال دی ہےبلکہ حیدر مہدی، معید پیرزادہ، ایس وجاہت، اور شاہین صہبائی جیسے افراد کی دیانتداری پر بھی شکوک و شبہات پیدا کردئیے جو اپنی ریاست مخالف اور فوج مخالف بیان بازی کے لیے مشہورہیں۔
قانونی شکست کے بعد معافی مانگنے کی راجہ کی کوششوں کو دھوکہ دہی اور منافقت کےطورپردیکھاجارہاہےجس نےعالمی سطح پران کی شبیہ کومزید داغدارکردیاہے۔
برطانوی عدالت کےفیصلےکےبعدعادل راجہ کےبیانئےکوحاصل پی ٹی آئی کی سپورٹ پربھی سوالات اٹھ رہےہیں۔ لوگ پوچھ رہےہیں کہ کیاپی ٹی آئی اب بھی عادل راجہ کےبیانئےکواسی طرح سپورٹ کرےگی جیسےوہ پہلےکرتی تھی۔ کیاپی ٹی آئی کی قیادت عادل راجہ کوسپورٹ کرنےپرقوم سےمعافی مانگےگی؟
عدالتی فیصلےکےبعدعادل راجہ کےبارےمیں کہاجارہاہےکہ اب ان کاآن لائن انفلوئنس وہ نہیں رہےگاجواس سےپہلےتھا۔ اس کےعلاوہ پی ٹی آئی پربھی ایک دباوآیاہےکہ وہ خودکوعادل راجہ کےبیانئےسےالگ کرنےکااعلان کرے۔
خبروں کے مطابق عادل راجہ معافی تلافی کیلئےبہت ہاتھ پاوں ماررہاہےلیکن یہ بین الاقوامی سرٹیفائڈ جھوٹا اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔