ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کےمختلف علاقوں میں امن وامان کی خراب صورتحال نےمقابلےکاامتحان دینےوالےطلبہ وطالبات کیلئےبڑی مشکل کھڑی کردی۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ٹرانسپورٹرز نےغیر معینہ مدت کیلئےٹرانسپورٹ بند کر دی ہے لیکن راستوں کی بندش کےباوجودپنجاب پبلک سروس کمیشن بضدہےکہ امیدوارمقررہ تاریخ پرہی امتحان دیں گےاوریہ کہ امتحان کی تاریخ کوکسی صورت آگےنہیں کیاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت تحریک لبیک کےاسلام آبادکی طرف مارچ کی وجہ سےلاہورسےراولپنڈی تک جی ٹی روڈجگہ جگہ سےبندہےاورراستےمیں پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات ہے۔
صورتحال کےپیش نظرٹرانسپورٹرز نے غیر معینہ مدت کیلئےٹرانسپورٹ بند کر دی ہے۔ ان حالات میں مقابلےکےامتحان کی تیاری میں مصروف طلبہ و طالبات سخت ذہنی اذیت کاشکارہیں کہ امتحانی مراکزتک پہنچیں توکیسے۔ دوسرےشہروں سےلاہورآنےوالوں کیلئےتومشکل اوربھی بڑی ہے۔
واضح رہےکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کےتحت تحصیلدار کی اسامیوں کیلئے امتحان لئے جارہے ہیں۔
امیدواروں نےمطالبہ کیاہےکہ حالات ٹھیک ہونےتک امتحانات ملتوی کئےجائیں۔