Home / پنجاب یونیورسٹی میں سوسال پراناماسٹرڈگری پروگرام ختم

پنجاب یونیورسٹی میں سوسال پراناماسٹرڈگری پروگرام ختم

Punjab University ends masters degree program

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب یونیورسٹی جدت کی راہوں پرگامزن۔ جامعہ نےسوسال پراناماسٹرزڈگری پروگرام ختم کردیا۔ اب سے
بی ایس آنرزپروگرام چارکی جگہ پانچ سمسٹرپرمشتمل ہوگااورملنےوالی ڈگری کوماسٹرزکےبرابرسمجھاجائےگا۔

جامعہ پنجاب نےہائیرایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پرایک صدی سےرائج ایم اے ایم ایس سی پروگرام کوختم کیاہےاور اس کی جگہ بی ایس پروگرام کے سمیسٹر میں مزیدایک سمسٹر کا اضافہ کیاگیاہے۔ اب بی ایس پروگرام ایم اے کے مساوی تصور کیا جائے گا۔ پنجاب یونیورسٹی نےالحاق شدہ کالجوں کے پرنسپلز کو پانچویں سمیسٹرز میں داخلے کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ۔

ایچ ای سی کی ہدایات کےمطابق اگلے سال سے پنجاب یونیورسٹی ریگولر اور نجی طلبہ کو ماسٹر ڈگری نہیں کروائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے سال سے بی اے بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری والوں کو پانچویں سمسٹر میں داخلہ دیا جائے گا۔

آئندہ سال سے کسی بھی مضمون میں ماسٹرڈگری نہیں کروائی جائے گی ۔ پنجاب یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بی اے بی ایس سی کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا اجرا کیا ہے ۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …