ویب ڈیسک ۔۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی۔ خصوصی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نےعمران خان کےجوڈیشل ریمانڈمیں 26ستمبرتک توسیع کردی۔
ذرائع کےمطابق سماعت کےدوران چیئرمین پی ٹی آئی نےجیل انتظامات پراطمینان کااظہارکیا۔
سائفرکیس میں ہی دوسرےملزم شاہ محمودقریشی کےریمانڈمیں بھی 26ستمبرتک توسیع کی گئی ہے۔ شاہ محمودکےخلاف کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی۔ شاہ محمودکوہتھکڑی لگاکرعدالت میں پیش کیاگیا۔
سماعت کےبعدمیڈیاسےبات کرتےہوئےشاہ محمودنےکہاوہ ملک سےغداری کاسوچ بھی نہیں سکتے،اگرانہوں نےایساکیاہےتوانہیں پھانسی پرلٹکادیاجائے۔