ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےبارےمیں کچھ عرصہ پہلےتک کہاجاتاتھاکہ وہ ایک غیرسیاسی خاتون ہیں،انہیں محض خان کی اہلیہ ہونےکی سزادی جارہی ہیں ۔ یہ بات درست بھی معلوم ہوتی تھی لیکن آج سامنےآنےوالی ایک آڈیوکال سےپتاچلتاہےکہ اب بشریٰ بی بی پس پردہ ہی سہی،کھل کرسیاست میں آگئی ہیں۔
پشاورمیں منعقدہ 24نومبرکےاحتجاج کی تیاریوں سےمتعلق ایک اجلاس سےخطاب کی بشریٰ بی بی کی ایک آڈیومنظرعام پرآئی ہےجس سےپتاچلتاہےکہ وہ اب سیاست میں پوری طرح سےحصہ لےرہی ہیں ۔
پارٹی عہدیداروں اور رہنماؤں سے خطاب میں بشریٰ بی بی نےاحتجاج سےپہلےممکنہ گرفتاریوں سے نمٹنےکیلئےجامع منصوبہ بندی اورگرفتاریوں کی صورت میں متبادل قیادت تیارکرنے کی ہدایت کی۔
بشریٰ بی بی نےہر قافلے کے روانہ ہونے سے پہلے ویڈیوز ریکارڈکرنےکی تاکیدکی اورساتھ ہی واضح کیاکہ ایسانہ کرنےوالوں کوآئندہ پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔انٹرنیٹ بند ہونے کی صورت میں پیغامات پہنچانےکیلئےموٹرسائیکل سواروں کاانتظام کرنےکیلئےکہا۔ یہ بھی کہاکہ عالمی میڈیاکےساتھ مسلسل رابطہ رکھاجائےتاکہ پیغام پوری دنیا تک پہنچایاجاسکے۔
بشریٰ بی بی نے24 نومبرکادن کارکنوں کی وفاداری اورقربانی کےامتحان کادن قراردیا۔ انہوں نےامیدظاہرکی کہ عوامی حلقوں میں دو دن کی محنت لاکھوں لوگوں کو تحریک میں شامل کرسکتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نےکارکنوں اوررہنماوں کوگروپنگ سے اجتناب کی ہدایت کی۔