ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےشرپسندعناصرکووارننگ دیتےہوئےواضح کیاہےکہ آئین پاکستان افواج پاکستان پرملک کی اندرونی اوربیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائدکرتاہےاورجوبھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنےگااورہمیں ہمارےفرض کی ادائیگی سےروکےگا،اسےنتائج بھگتناہوں گے۔
نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےآرمی چیف نےکہادہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے،کوئی یونیفارم میں ہے اور کوئی یونیفارم کے بغیر۔ ہم سب کو مل کردہشت گردی کےناسورسےلڑناہے۔
سپہ سالارنےکہاکہ پاکستان آرمی اورقانون نافذ کرنےوالےادارےگورننس میں موجود خامیوں کوروزانہ اپنے شہیدوں کی قربانی دےکرپوراکررہےہیں۔