Home / مسجدنبوی کاواقعہ ، بلوچستان میں شدیداحتجاج

مسجدنبوی کاواقعہ ، بلوچستان میں شدیداحتجاج

Baloch youth protest against Masjid e Nabvi incident

ویب ڈیسک ۔۔ مسجدنبوی میں پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی طرف سےحرم کاتقدس پامال کرنےاوروزیراعظم کےوفدمیں شامل شاہ زین بگٹی اوردیگرمہمانوں پر حملےاوران پرآوازیں کسنےکےخلاف عوامی ردعمل آناشروع ہوگیاہے۔ کوئٹہ میں بلوچ نوجوانوں نے عمران خان کے پوسٹر جلادیئے ہیں ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔وزیر اعظم اوران کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرے بازی شروع کر دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب مسجد نبوی ﷺ میں داخل ہوئے تو چور چور کے نعرے لگنا شروع ہو گئے۔ اس افسوسناک واقعے کے خلاف بلوچ نوجوانوں نے احتجاج شروع کردیا اور عمران خان کے پوسٹر بھی جلائے گئے جن کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیاپر سامنے آگئی ہیں۔

یادر ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث کچھ پاکستانیوں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے جس کی تصدیق پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے بھی کردی ہے ۔ عام پاکستانی بھی اس واقعے پر پریشان اور مایوس دکھائی دیتے ہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …