کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+76 ) 1,530,064
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,562
Last updated: مئی 26, 2022 - 8:57 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / مسجدنبوی میں نعرےبازی ، متعددپاکستانی گرفتار

مسجدنبوی میں نعرےبازی ، متعددپاکستانی گرفتار

Masjid e Nabvi Incident

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی حکومت نے مسجد نبوی کےتقدس کالحاظ نہ رکھتےہوئےوزیراعظم پاکستان کےوفدکیخلاف نعرے بازی پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد پاکستانیوں کو گرفتارکرلیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی مسجد نبوی ﷺ آمد پر گزشتہ روز کچھ افراد نے نامناسب نعرے بازی کی تھی اور مسجد کا تقدس پامال کیا تھا۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب کو برے القاب سے پکارا گیا اور شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے تھے۔

اس واقعےکےخلاف ملک بھرکےشہریوں نےاپناردعمل ظاہر کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ادھر سعودی حکومت نے مسجد نبوی کا تقدس پامال کرنے پر کچھ پاکستانیوں کو گرفتار کیا ہے۔ اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے پاکستانیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

مریم اورنگزیب کاپیغام

گزشتہ روزپیش آنےوالےنامناسب واقعےپراپناردعمل ظاہرکرتےہوئےوفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہاہےدورہ سعودی عرب میں عوام کو انشااللہ خوش خبری ملے گی،ہم مدینہ کی پاک سرزمین کوسیاست کیلئے استعمال نہیں کرناچاہتے۔

،مدینہ منورہ میں حاضری کے بعدانہوں نے بعض افراد کی جانب سےنعرے لگانےکے حوالے سے کہا کہ میں یہ کہوں گی کہ یہ خاص گروپ تھا اس کے علاوہ بہت سے لوگ جن میں خواتین بچےبوڑھے جوان شامل ہیں وہ سب ہمارے لو گ ہیں، ان کو مسجد نبویؐ کی جو اہمیت ہے جو پاکیزگی ہے وہ اس کا خیال ہے اور ہمارےلوگ وہاں خاموشی کے ساتھ ہمیں ہاتھ ہلارہےتھے۔

یہ خاص گروہ ہے لیکن میں نے اس وقت کیونکہ مسجد نبوی میں پہلی دفعہ قدم رکھا تھا تو میں نے ان سب کے لیے ہدایت کی دعا کی ۔

قبل ازیں مسجد نبوی ؐ میں بعض افراد نے حکومتی وفد سے بدسلوکی اورعمران خان زندہ باداورحکومتی وفدکودیکھ کرچوراورغدارکے نعرے لگائے۔

اس واقع کی ویڈیو زتحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر بھی شیئر کی گئیں،سعودی حکام نے تقریباً ڈیڑھ سو افراد کوحراست میں لے کرتفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

US visa interview waiver for Pakistanis

امریکی ویزا – پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانےاورکراچی میں امریکی قونصل خانےکی جانب سےپاکستانیوں کیلئےبڑااعلان۔ …