Home / صدرعارف علوی کوگھربھیجنےکافیصلہ

صدرعارف علوی کوگھربھیجنےکافیصلہ

Impeachment of President Arif Alvi

ویب ڈیسک ۔۔ شہبازشریف حکومت نےصدرمملکت عارف علوی کوگھربھیجنےکافیصلہ کرلیا۔

جنگ میں شائع خبرکےمطابق حکمران اتحادنےفیصلہ کیاہےکہ عیدالفطرکےبعدصدرعارف علوی کوگھربھیجنےکیلئےمواخذےکی تحریک کاآغازکیاجائےگا۔

اس مقصدکیلئےپارلیمینٹ میں دو تہائی اکثریت پوری کرنے کیلئے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت حکمران اتحاد نے ارکان پارلیمینٹ سے روابط شروع کر دئیےہیں۔

اخبارنےذمہ دار ذرائع کےحوالےسےبتایاکہ کہ ایوان صدر سے آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مبینہ تاخیر پر حکمران اتحاد کا صدر عارف علوی کو مواخذے کے آئینی طریق کار کے تحت عہدے سے ہٹانے پر اتفاق ہو گیا ہےاورعیدالفطرکےبعدمواخذےکی تحریک پرکام شروع کیاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …