Home / سائفرپارٹ2:نامورصحافی کیاکہتےہیں؟

سائفرپارٹ2:نامورصحافی کیاکہتےہیں؟

Imran Khan audio leak on US cipher

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کی جانب سےمبینہ امریکی سازش کےبیانئےکےحوالےسےجودوسری آڈیوسامنےآئی ہےاس پرتبصرہ کرتےہوئےملک کےنامورصحافیوں کی رائےآپ کےسامنےرکھتےہیں۔

حامدمیر
اس آڈیولیک کےسامنےآنےکےبعدیہ بات سمجھ میں آتاہےکہ عمران خان نےاپنےووٹرزاورسپورٹرزکوبیوقوف بنایااوراب ہونایہ چاہیےکہ اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیےاورخودعمران خان نےبھی سائفرکی تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔ اگرانکوائری ہوتی ہےتوممکن سائفرکاموادتوعوام کےسامنےنہ آئےلیکن یہ ضرورپتاچل جائےگاکہ کس نےعمران خان کوسمجھانےکی کوشش کی اورکس نےخوشامدانہ اوریس یس سرکارویہ اپنایا۔ اب آپ اس آڈیوکی تیسری قسط کاانتظاربھی کریں۔

اس آڈیومیں ملک کاوزیراعظم اپنےوزیرخارجہ سےکہہ رہاہےکہ کل ہم ایک میٹنگ کرکےاس سائفرسےاپنی مرضی کےمنٹس لکھیں گے۔ اس سائفرکےفوٹواسٹیٹ کرواکےاپنےپاس رکھ کرمرضی کےمنٹس بنالیں گے۔ یعنی وہ اپنےوزرااوردیگرعہدیداروں کویہ کہہ کرورغلارہےہیں کہ ہم نےاپنےسیاسی مفادات کوسامنےرکھ کرایک سرکاری دستاویزکےمرضی کےمنٹس لکھ کرسیاسی فائدہ اٹھاناہے۔

کیاملک کاوزیراعظم ایک اہم اورکانفیڈنشل دستاویزکی فوٹوکاپیاں کرواکےاس سےاپنی مرضی کےمنٹس بناکرسیاسی فائدہ اٹھاسکتاہے؟ سوال پیداہوتاہےکہ کہیں یہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی تونہیں؟ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

بقول حامدمیرکےامریکی سفارتکارڈونلڈلوسےگفتگوپرمبنی جوسائفردفترخارجہ اسلام آبادمیں پہنچاوہ اس وقت دفترخارجہ میں ان کی اطلاعات کےمطابق موجودنہیں۔ وہ ڈاکومنٹ کہاں ہے؟ اس امرکی تحقیقات ہونی چاہیے۔

سلیم صافی
سلیم صافی کاکہناتھاکہ عمران خان نےسیاست میں قدم زیک گولڈاسمتھ کےکہنےپررکھا۔ میرےپروگرام میں اکبرایس بابرنےکہاتھاکہ جب جارج بش کاالیکشن ہورہاتھاتوعمران خان نےان کی جیت کیلئےدونفل پڑھےتھے۔ عمران خان دراصل امریکی نیوکونزسےمنسلک ہیں اوراسی لئےوہ لندن میں صادق خان کی بجائےزیک گولڈاسمتھ کیلئےلندن کامئیربننےکی مہم چلاتےہیں۔

حکومت سےنکالےجانےکےبعدزلمےخلیل زادجوامریکی نیوکونزکےنمائندےہیں عمران خان سےملتےہیں اورآرمی چیف سےعمران خان کوملنےکی سفارش کرتےہیں۔ عمران خان مکیاولی کےپیروکارہیں اوروہ صرف اپنےلئےسوچتےہیں۔ وہ جانتےتھےکہ کارکردگی کی بنیادپروہ عوام میں نہیں جاسکتے،اس لئےانہوں امریکی سازش کاجھوٹابیانیہ گھڑا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کابھی فرض تھاکہ وہ عمران خان کوایساکرنےسےروکتےلیکن وہ بھی اس جرم میں شریک ہوگئے۔ اب پتاچل گیاکہ سازش کوئی نہیں ہوئی تھی بلکہ عمران خان اوران کےساتھیوں نےایک سازش گھڑکےملک اورملک کےریاستی اداروں کےکھلواڑکیا۔ اس کی تحقیقات کیلئےسپریم کورٹ کےفل کورٹ کےسامنےاس معاملےکوجاناچاہیے۔

شاہزیب خانزادہ
عمران خان اپنےووٹرزکوکتنابیوقوف سمجھتےہیں اورسمجھتےہیں کہ وہ جوبھی بیچیں گےبک جائےگا۔ جوکہوں گامیرےووٹرزاسےمان لیں گے۔ خان صاحب ان کےبارےمیں کیاسوچتےہیں جوان سےپیارکرتےہیں۔ ایک پوری کی پوری سازش بنائی جارہی ہے۔ اصل سازش یہ ہےکہ خودکوبچاوچاہےملک داوپرلگ جائے۔

کیاامریکاپاکستان کےخلاف سازش کرنےسےپہلےپاکستانی سفیرکوبلاکرپیشگی آگاہ کرےگا؟ پاکستان کاکوئی اورلیڈرایساکرتاتواس کےساتھ کیاہوتا؟ عمران خان نےپورےامریکااورمغرب کےساتھ پاکستان کےتعلقات داوپرلگادئیے۔ انہوں نےپاکستان کوڈیفالٹ کرانےکیلئےآئی ایم ایف کوخطوط لکھوائےتاکہ پاکستان کوامدادنہ ملےاورملک ڈیفالٹ کرجائے۔ اس طرح ملک میں اگرانارکی پھیلےگی اس سےفائدہ میری سیاست کوہوگا،صورتحال سری لنکاوالی ہوگی توعوام حکومت کےخلاف نکلیں گےلیکن فائدہ میری سیاست کوہوگا،بےشک ملک کانقصان ہو۔

خان صاحب نےاس سازشی بیانیےکوآگےبڑھانےکیلئےاسلام کانام استعمال کیا،اپنی جنگ کوحق وباطل کی جنگ بناکرپیش کیا،اپنی سیاسی مہم کوجہادکانام دیا،یہ تک کہاکہ جوان کےمخالفین کاساتھ دےگاوہ شرک کرےگا۔ خان صاحب نےاس ملک میں مخالف سیاستدانوں،عدلیہ ، فوج اورمیڈیاسمیت کسی کومعاف نہیں کیا۔ سب پرالزامات لگائے،عزتیں اچھالیں اوردیکھیں ملک میں کسی قدرنفرت پھیلادی ہے۔

شہزاداقبال
اس آڈیومیں میرےخیال سب سےقابل ذکربات جوعمران خان نےکہی وہ یہ ہےکہ عوام کوکیاسمجھ آتاہے۔ بڑےافسوس کی بات ہےکہ لیڈرکاکام قوم کی رہنمائی کرناہوتاہےناکہ انہیں بیوقوف بنانا۔

شہزاداقبال نےبتایاکہ عمران خان جب وزیراعظم تھےتوانہوں نےصحافیوں کوبلاکراس سائفرکےبارےمیں بریف کیاگیاتھا،اس وقت بھی صحافیوں نےسوال پوچھےتھےکہ آپ جومنٹس کےبارےمیں ہمیں بریف کررہےہیں کیااصلی خط میں بھی یہی کچھ کہاگیاہے؟توہمیں بتایاگیاکہ جی ہاں چونکہ سائفرآپ کودکھایانہیں جاسکتااس لئےآپ کومنٹس کےبارےمیں بتایاجارہاہے۔

انصارعباسی
کیاعمران خان نےعوام کوبےوقوف سمجھ رکھاہےکہ جووہ کہیں گےوہ مان لیں گے؟ ان کےجلسےدیکھ کرتولگتاہےکہ ان کےچاہنےوالےانہیں اندھادھندفالوکرتےہیں۔ پاکستان میں سیاست کےنام پرجوکچھ ہورہاہےوہ انتہائی افسوسناک ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …