ویب ڈیسک ۔۔ ملک میں کوروناکی شدت میں کمی کوسامنےرکھتےہوئےپاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اےاے)نےاندرون اوربیرون ملک پروازوں کےمسافروں کیلئےنئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔
سی اےاےنے اپنی تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری میں اندرون ملک اور بین الاقوامی سفر کے لیےقوانین پرنظر ثانی کرکےانہیں نرم کردیاہے۔ جیسےکہ تمام ایئر لائنز اور ٹریول ایجنٹوں کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اعلان کیاگیا ہے کہ ملکی اوربین الاقوامی پروازوں کےمسافروں کیلئےچہروں پرماسک پہننالازمی نہیں ہے۔
اس سلسلے میں جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کا حوالہ دیا گیا: ملک بھر میں کم ہوتے کوروناکیسوں کے رجحان کےپیش نظرمقامی اور بین الاقوامی سفر کےفیس ماسک پہننا اب ایک لازمی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم،اگرکوئی ایساکرتاہےتویہ ایک بہترعمل ہوگا۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان میں 90 فیصد سے زیادہ آبادی کوکورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائےجاچکے ہیں۔