Home / امریکی سازشی بیانئےکی دوسری آڈیوکلپ

امریکی سازشی بیانئےکی دوسری آڈیوکلپ

Imran Khan audio leak on US cipher

ویب ڈیسک ۔۔ مبینہ دھمکیوں پرمنبی امریکی سائفرکےحوالےسےعمران خان کی دوسری آڈیوسامنےآگئی ہے۔ اس آڈیومیں عمران خان اپنی پارٹی کےسینئررہنماءوں سےامریکی سائفرسےمتعلق بات کرتےسنےجاسکتےہیں۔

آڈیو میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے،اچھا شاہ جی، کل ہم تینوں (عمران خان، اعظم خان اور شاہ محمود قریشی) نے اورفارن سیکرٹری نے میٹنگ کرنی ہے، ہم نے کہنا ہے کہ وہ جو لیٹر ہے نا اس کے چپ کر کے مرضی کے منٹس لکھ دے، اعظم خان کہہ رہا ہے کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں، اسے فوٹو اسٹیٹ کر کے رکھ لیتے ہیں۔

اسی دوران سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کہتے ہیں کہ ’یہ سائفر 8 یا 9 کو آیا ہے‘، جس پر عمران خان کہتے ہیں کہ ’میٹنگ 7 کو ہوئی تھی، ہم نے تو کسی صورت امریکا کا نام لینا ہی نہیں ہے، اس ایشو پر پلیز کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے، یہ آپ سب کے لیے بہت اہم ہے کہ کس ملک سے لیٹر آیا ہے، میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا۔

آڈیو میں اسد عمر کہہ رہے ہیں کہ’ آپ جان کر اسے لیٹر کہہ رہے ہیں، یہ لیٹر نہیں میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے‘، جس پر عمران خان انہیں ٹوکتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’وہی ہے نا میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے یا لیٹر ہے ایک ہی چیز ہے، لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کی تو سمجھ نہیں آنی تھی نا، آپ پبلک جلسے میں ایسے ہی کہتے ہیں‘۔

یہ بھی چیک کریں

imran khan and establishment

پی ٹی آئی کی فوج سےتوقعات تبدیل

ویب ڈیسک ۔۔ پاک فوج کی قیادت تبدیل ہوتےہی تحریک انصاف کی اسٹیبلشمنٹ سےتوقعات بھی …