ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آبادمیں امریکی ایمبیسی نےمختلف کیٹگریزکیلئےویزا فیس میں اضافے کا اعلان کیاہے۔ ویزافیس میں کی گئی تبدیلیوں کااطلاق 30 مئی 2023 سےہوگا۔
ویزافیس کےنظرثانی شدہ سٹرکچرکےتحت امریکی وزیٹرویزوں اوردیگر نان پٹیشن پرمبنی (نان امیگرنٹ ویزا) کے لیے درخواست کی فیس 160ڈالر سے بڑھ کر185 ڈالرہو جائے گی۔ سیاحت، کاروباری دوروں اور طبی علاج کے لیے ویزافیس بھی اسی مدمیں رکھی گئی ہے۔
پٹیشنزکی بنیادپرمبنی ویزوں جیسےکہ ایچ، ایل،او،پی،کیو،اورآرویزا فیس 190ڈالرسے205ڈالرتک بڑھ جائے گی۔ یہ ویزے عام طورپرخصوصی مہارت کے حامل افراد، امریکی کمپنی میں ٹرانسفرہونے والے یا ثقافتی تبادلے کے پروگراموں میں حصہ لینے والے افرادکودئیےجاتے ہیں۔
اس کےعلاوہ ای ویزا درخواست کی فیس جو کہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کی جانب سےدی جاتی ہے،اس مدمیں ویزافیس میں 205ڈالرسے315ڈالرتک کااضافہ ہوگا۔
ویزافیس میں کی گئی حالیہ پیش رفت کوامریکی حکومت کی مسافروں کی ابھرتی ہوئی ضروریات پوری کرنےاورجائز سفر کی سہولت اور انتظامی اخراجات کو حل کرنےکےدرمیان توازن برقرار رکھنےکی کوششوں کاحصہ قراردیاگیاہے۔